تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 8 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 8

فرمایا۔جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔ناظرین میرے لئے اور میرے تمام معاونین کے لئے دعا فرمائیں۔اے علیم دستار خدا ! تو میری کمزوریوں کی ستاری فرما اور محض اپنے فضل و کرم سے اس کتاب کو اپنے حضور قبول فرما۔اسے لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی کا موجب بنا۔جولوگ تیرے برحق مرسل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالف ہیں ان کو سچائی کی راہ دکھا کہ تیرے بغیر راہ حق پانا ناممکن ہے۔ان کو توفیق دے کہ تیرے اس نور کو شناخت کریں اور اس آسمانی پانی کی قدر کریں ے ایک عالم مر گیا ہے تیرے پانی کے بغیر پھیر دے اب میرے مولیٰ اس طرف دریا کی دھار رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ قادیان دارالامان ۱۴؍ دسمبر ۱۹۳۵ء خاکسار سلسلہ احمدیہ کا ادنی ترین خادم ابو العطاء اللہ دتا جالندہری تلمیذ حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ فاضل اجل نور الله مرقده شكريه - اخویم مولوی ابوبکر صاحب سماٹری مولوی فاضل اور حافظ سلیم احمد صاحب اناوی جنہوں نے اس کتاب کی کاپیوں کی تصحیح میں کافی حصہ لیا ہے شکریہ کے مستحق ہیں۔نیز حکیم غلام حسن صاحب لائبریرین بھی۔جزاھم اللہ۔خاکسار - مصنف نوٹ۔طبع ثانی کے وقت مکرم مولوی تاج الدین صاحب المعروف فاضل گر ، عزیزان عطاء الکریم شاہد بی اے، عطاء الرحیم حامد بی اے اور میاں بشارت احمد صاحب کلرک الفرقان نے بھی تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزائے خیر دے۔آمین۔(ابوالعطاء ) 8