تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 7 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 7

کے قائل ہیں۔اور سب انبیاء کو گناہ سے کلیہ معصوم یقین کرتے ہیں۔قرآن مجید کوکتل ، عالمگیر اور خدا تعالیٰ کی آخری شریعت مانتے ہیں۔ملائکہ، قیامت، حشر و نشر، اور دیگر سب ایمانیات پر پختہ اعتقاد رکھتے ہیں۔وَاللهُ عَلَى مَا نَقُولُ شَهِيدٌ۔مصنف عشرہ نے اس کے جواب کے لئے ایک ہزار روپیہ کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے اور تا حیات اس کی ادائیگی کے لئے ذمہ واری بتائی ہے۔ہم اس جواب کے ساتھ ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اعلان کے مطابق جلد فیصلہ کریں۔اگر چہ ہم ایسے انعامی اعلانات کی حقیقت بخوبی جانتے ہیں لیکن اتمام حجت کی خاطر اس کے متعلق بھی آخری فیصلہ کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔اور اس بارہ میں جو تصفیہ ہوگا اس کو ہم انشاء اللہ تعالیٰ اس کتاب کے اخیر پر درج کردیں گے۔آپ وہاں ملاحظہ فرمائیں۔ہاں یادر ہے کہ ہماری کتاب کا اصل مقصد سچائی کا اظہار ہے۔منشی صاحب خود انعامی چیلنج پر قائم رہیں یا بلطائف الحیل اس سے گریز اختیار کریں صداقت پسند ناظرین خود موازنہ کر سکتے ہیں کہ عشرہ کاملہ کے اعتراضات کا جواب کس تفصیل اور وضاحت سے دیا گیا ہے۔اِنْ أجرِى إِلَّا عَلَى اللہ۔میں نے اس تصنیف میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے بعد، سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر سے بالعموم، اور نعم الوکیل، التشریح اصحیح مؤلفہ جناب مولوی فضل الدین صاحب پلیڈر، آئینہ حق نما مصنفہ جناب شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی سے بالخصوص استفادہ کیا ہے۔اپنے محترم دوست مولوی تاج الدین صاحب لائلپوری مولوی فاضل اور جناب مولوی غلام احمد صاحب مجاہد مولوی فاضل کے بعض حوالجات اور تحقیق سے بھی میں نے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا ہے۔استاذی المکرم حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل و منشی فاضل خاص شکر یہ اور دعا کے مستحق ہیں جنہوں نے اس مسودہ کی ترتیب میں قیمتی مشوروں سے اعانت فرمائی اور اس کو قبل طباعت ملاحظہ 7