اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 35 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 35

تدريس نماز 35۔۔۔۔۔۔جو بھی مجھے رزق عطا کرنے والا ہے، مجھے طاقتیں دینے والا ہے۔وہ اب یہی ہے، رب اور کوئی نہیں ہے۔سب رب مٹ گئے۔میرا رب تو وہ ہے جو اعلیٰ ہے۔سب سے اونچا ہے تو پھر اور کیا چاہئے؟ سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعلى" میں سُبْحَانَ نے ایک اور پیغام بھی دیا ہے کہ وہ برائیوں سے پاک ہے۔کوئی شخص مرتبہ میں اونچا بھی ہوسکتا ہے پھر بھی اس پر داغ لگ سکتے ہیں۔لیکن یہ وہ رب ہے میرا جو ہر برائی سے پاک ہے۔یہ میرا رب ہو گیا ہے“ اور ”سب سے اعلی کا کیا مطلب ہے؟ آپ کا رب کیسے ہو گیا، اگر آپ برائی سے پاک نہ ہوں۔اگر آپ اپنے اخلاق میں، اپنے مزاج میں اعلیٰ نہ ہوں تو وہ آپ کا رب نہیں رہے گا۔اس لئے ہر دفعہ جب ہم سُبحَانَ رَبِّيَ الأعْلی پڑھتے ہیں تو پیغام ملتا ہے کہ میں بھی ایسا ہی بنوں جیسا میرا رب ہے۔میں بھی پاک بنوں جیسا میرا رب پاک ہے۔میں بھی اعلیٰ بنوں کیوں کہ میرا رب اعلیٰ ہے۔مگر خدا نے اعلیٰ بننے کا طریق کیا سکھایا ہے؟ سجدہ میں سب سے نچلی حالت میں آپ گر گئے۔اس سے آگے کھود کر جگہ بنانی پڑتی ہے۔سجدہ سے نیچے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے ،سوائے اس کے کہ مٹی کھود کر اور نیچے چلے جائیں۔مٹی کھودنے کی ضرورت نہیں ، زمین پر جہاں آپ کا ماتھا ٹک گیا اتناہی کافی ہے۔یہ ہے پیغام سُبحَانَ رَبِّيَ الْاعْلی “ کا جسے تین دفعہ پڑھتے ہیں۔لیکن بعض لوگ یہ باتیں سوچتے سوچتے اتنا لمباسجدہ کرتے ہیں کہ پچھلوں کی ہوش اُڑ جاتی ہے۔مختلف باتیں سوچنا کہ وہ سُبحان ہے، کن کن معنوں میں پاک ہے ؟ میں کیوں اس کی طرف منسوب ہونے کے قابل نہیں۔بعض بچے یہ کہتے ہیں : ہمارا باپ بہت بڑا ہے۔مگر ہمیں اسکی طرف منسوب ہوتے شرم آتی ہے۔کیوں کہ وہ اونچا ہے اور ہم چھوٹے۔اب سُبْحَانَ رَبِّي کہہ دیا کہ میرا رب تو بہت پاک ہے۔اس پر تو کوئی داغ نہیں۔پھر آدمی سوچنے لگے مگر مجھ پر یہ بھی داغ ہے، وہ بھی داغ ہے۔یہاں سے میں گندا ہوں، وہاں سے بھی گندا۔تو کتنا لمبا مضمون چل پڑے گا۔ابھی سُبحَانَ پر ہی کھڑے ہوں گے کہ آگے دل کی باتیں شروع ہو جائیں گی کہ میں کیوں سُبحان (پاک) نہیں ہوں؟ کن باتوں میں مجھے بہتر ہونا چاہیئے۔پھر جب رہی کہیں گے تورکی دعا بن جائے گی۔اسی سے میں نے مدد مانگی ہے، اسی کی طرف جھکنا ہے، وہ تربیت کے لحاظ سے رب ہے ، میری تربیت کرنے والا ہے۔رہی جو کہا ہے تو امید