اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 5
تدريس نماز اعُوذُ بِاللهِ ﴾ کے بعد تمہارا راستہ صاف کر دیا ہے۔ایسا کر دیا ہے کہ اُس پر اچھے کام ہو سکتے ہیں ، بُرے نہیں ہو سکتے۔کیوں کہ اللہ نے ساتھ لگے رہنا ہے۔آگے دوصفات ہیں اللہ کی الرَّحْمنِ الرَّحِیم۔رحمن کس کو کہتے ہیں۔اس طرح آہستہ آہستہ صفات پھوٹ کے بہہ رہی ہیں۔اللہ کے نام سے شروع ہوکر اللہ کی دو صفات ہمارے سامنے آرہی ہیں۔معلوم ہوتا ہے یہ ساری دوسری صفات پر غالب ہیں۔اور اگر غور کرو تو انہی دوصفات میں سے خدا کی ساری صفات مل سکتی ہیں۔صفات کس کو کہتے ہیں؟ سنا، بولنا، دیکھنا، گرم محسوس کرنا ٹھنڈا محسوس کرنا ، یہ سب صفات ہیں۔صفات ، صفت کی جمع ہے۔اس کو Attribute/Quality کہتے ہیں۔عربی میں صفت کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ میں جو جو خو بیاں پائی جاتی ہیں اُن کو صفات کہتے ہیں۔اردو کلاس نمبر ۳۰۹، منعقده ۷۱۰ اکتوبر ۱۹۹۷ء) نماز مین جو سب سے مرکزی چیز ہے، جس سے نماز بنتی ہے، جس کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ قرآن کی ماں ہے۔اس کا نام سورۃ فاتحہ ہے۔ماں کیسے بن گئی ؟ چھوٹی سی سورت ، سات (7) اس میں آیتیں ہیں گل۔مائیں بتا سکتی ہیں کہ یہ مسئلہ کیا ہے؟ کہ قرآن کریم بڑی کتاب، الف سے لیکرس ( وَالنَّاس کی س) تک ، اتنے مضامین سب کچھ اس میں۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سورہ فاتحہ اس کی ماں ہے۔ماں کا جو Ovum ہے کتنا چھوٹا ہوتا ہے۔اس میں سب Blue Print موجود ہوتا ہے۔اور اس سے اتنا بڑا بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو وہ Blue Print سورہ فاتحہ ہے۔خود چھوٹی ہے لیکن اس کے اندر ساری قرآن کریم کی باتیں اور جو مضامین ہیں وہ اس میں موجود ہیں۔اور اس کے بہت ثبوت ہیں۔وہ تفصیلی بحث یہاں نہیں ہوسکتی۔ماں کے پیٹ میں جو چھوٹا سا بیضہ (انڈا) ہوتا ہے اس کے اندر تصویر درج ہوتی ہے سارے انسان کی جو بعد میں پیدا ہوتا ہے اور بڑا ہوتا ہے۔وہ خود اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ ننگی آنکھ سے نظر نہیں آتا۔تو اس طرح چھوٹی چیز بڑی چیز کی انتہاں بنتی ہے، اگر اس میں بڑی چیز کی ساری باتیں موجود ہوں۔جب بچہ پیدا ہو جائے پھر اس انڈے کے اندر جو تصویر خدا نے بنائی ہے وہ کھولنی شروع کر دیتا ہے اور وہ بچہ آہستہ آہستہ جولوگوں کو دکھائی دیتا ہے۔لیکن اس کے اندر جتنی باتیں ہیں