تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 46
W14 قارئین کرام سے ایک درخواست کہتے ہیں بات سے بات یاد آتی ہے۔امید کامل ہے کہ تبلیغی میدان میں تائید الہی کے یہ ایمان افروز واقعات پڑھتے ہوئے قارئین کرام کو اور بھی بہت سے ایسے واقعات یاد آئے ہوں گے جن کا تعلق صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، بزرگان سلسلہ عالیہ احمدیہ، متفرق داعیان الی اللہ یا خود ان کی اپنی ذات سے ہے۔ایسے جملہ احباب سے میری درخواست ہے کہ از راہ کرم ایسے سب واقعات معین تفاصیل اور حوالہ جات کے ساتھ قلمبند فرما کر خاکسار کو بھجوا دیں۔کوشش کی جائے گی کہ ان واقعات کو بھی کسی موقع پر افادہ عام کے لئے کتابی صورت میں شائع کر دیا جائے۔و باللہ التوفیق۔خاکسار عطاء المجيب راشد امام مسجد فضل لندن نوٹ: اس تقریر کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا: ۱۔قرآن کریم۔۲- جنگ مقدس ۳- در ثمین، ۴ روح پرور یادیں، ۵۔حیات قدسی -۲- بشارات رحمانیہ حیات الیاس - رسلہ الفرقان ۹- خطبات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ: ۱۰۔بعض زبانی روایات و مشاہدات