تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 45 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 45

ہے۔آپ فرماتے ہیں: ہ اسے محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! اور اے دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالو ! اب اس خیال کو چھوڑ دو کہ تم کیا کرتے ہو اور تمہارے ذمہ کیا کام لگائے گئے ہیں۔تم میں سے ہر ایک مبلغ ہے اور ہر ایک خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہو گا۔تمہارا کوئی بھی پیشہ ہو۔کوئی بھی تمہارا کام ہو۔دنیا کے کسی خطہ میں تم بس رہے ہو۔کسی قوم سے تمہارا تعلق ہو۔تمہارا اولین فرض یہ ہے کہ دنیا کو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف بلاؤ اور ان کے اندھیروں کو نور میں بدل دو اور ان کی موت کو زندگی بخش دو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔۲۵ فروری ۱۹۸۳ء ) و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین ee خطبہ جمعہ الحامولية