تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 44 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 44

میں آگے بڑھ گئے۔ہمارے گزر جانے کے بعد جب ان دونوں نوجوانوں نے اپنی بندوقوں کو چلایا تو انہوں نے بالکل ٹھیک کام کیا۔ان میں قطعاً کوئی خرابی نہ تھی۔صرف یہ بات تھی کہ جب ان کا رخ دو مجاہدین اسلام کی طرف تھا تو اللہ تعالیٰ کی غالب تقدیر نے انہیں چلنے سے روک دیا! ۳۶ تبلیغی میدان میں تائید الہی کے یہ چند واقعات جو بطور نمونہ اس جگہ بیان کئے گئے ہیں ہر داعی الی اللہ کو یہ محکم یقین عطا فرماتے ہیں کہ جو شخص بھی دعوت الی اللہ کا علم تھامے اس مبارک راستہ پر گامزن ہو جاتا ہے زمین و آسمان کا خدا، قدم قدم پر اسے اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعات ماضی کے قصے نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت کے طور پر آج بھی اکتاف عالم میں پھیلے ہوئے مخلص داعیان الی اللہ کی زندگیوں میں جاری و ساری دکھائی دیتے ہیں۔اسلام کا خدا ایک زندہ خدا ہے۔اس کے وعدے کبھی ماضی کا قصہ نہیں بنتے۔پس آج یہ واقعات ہر احمدی کے لئے ایک دعوت عام کا رنگ رکھتے ہیں کہ وہ بھی تبلیغ کے مقدس میدان میں اترے اور تائیدات الہی کے ایسے ایمان افروز جلووں سے اپنی زندگی کو منور کرے۔جن واقعات کو پڑھ کر یا سن کر آج ہمارے خون کو ایک نئی حرارت اور ایمان کو جلا نصیب ہوتی ہے خدا کرے کہ اس قسم کے روحانی تجربات ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بن جائیں۔اس سعادت کو پانے کار از ہمارے پیارے آقا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہمیں بتا دیا ہے۔اس ارشاد پر دل و جان سے عمل کرنا ہمارا فرض