تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 34
۳۴ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے " راوی بیان کرتے ہیں کہ حضرت مولانا رحمت علی صاحب ابھی یہ بات کر ہی رہے تھے کہ اچانک بادل امڈ آئے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس نے آنا فان اس آگ کو بالکل ٹھنڈا کر کے رکھ دیا۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت نے آگ کو واقعی مسیح محمدی" کے غلام کا غلام بنا دیا ! ۲۷ خدا تعالیٰ کی قدرتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ہر چیز اس کے اشارہ پر حرکت کرتی ہے۔اس واقعہ میں موسلا دھار بارش نے اچانک برس کر تائید الہی کا نمونہ دکھایا۔اب ایک اور واقعہ سنئے جس میں اس کے بر عکس ظہور میں آیا اور بہت ہی غیر معمولی حالات میں بارش اچانک رک کر میدان تبلیغ میں خدائی تائید و نصرت کا نشان بن گئی۔حضرت مولانا رحمت علی صاحب مرحوم ایک بار اسی شہر پاڈانگ میں ہالینڈ کے ایک عیسائی پادری سے اسلام اور عیسائیت کے بارہ میں تبلیغی گفتگو کر رہے تھے جسے سننے کے لئے لوگ بکثرت وہاں جمع تھے۔اسی اثناء میں اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔اس علاقہ میں یہ معمول ہے کہ جب بارش شروع ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے مسلسل برستی رہتی ہے اور رکنے کا نام نہیں لیتی۔تبلیغی گفتگو میں جب وہ پادری دلائل کے میدان میں عاجز آ گیا تو اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے اچانک یہ عجیب و غریب مطالبہ کر ڈالا کہ اگر واقعی عیسائیت کے مقابل پر تمہارا مذ ہب اسلام سچا ہے تو ذرا اپنے اسلام کے خدا سے کہئے کہ وہ اپنی قدرت کا کرشمہ دکھائے اور اس موسلا دھار بارش کو اسی وقت بند کر دے۔بظاہر اس پادری نے اپنے زعم میں ایک ناممکن بات کا مطالبہ کیا اور بارش کے معمول پر قیاس کرتے ہوئے اسے کامل یقین ہو گا کہ ایسا ہر گز نہ ہو سکے گا۔لیکن دنیا نے اس موقع پر خدائی