تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 32
۳۲ نامی سے تبلیغی گفتگو کا سلسلہ جاری تھا۔دوران گفتگو اس نے کہا کہ اگر آج بارش ہو جائے تو میں احمدی ہو جاؤں گا۔حضرت حاجی صاحب نے اس وقت احمدی احباب کی معیت میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کر دیئے مسبب الاسباب خدا کی قدرت نے عجیب کرشمہ دکھایا۔ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ آسمان پر بادل چھا گئے اور زور سے بارش برسنے لگی۔یہ خدائی نشان دیکھ کر چھیجو خان صاحب نے اسی وقت بیعت کر لی ! ۲۲ اسی طرح کا ایک ایمان افروز واقعہ دو سال قبل صد سالہ جوبلی کے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر پیش آیا۔ملائیشیا سے ایک غیر از جماعت خاتون اس جلسہ میں شرکت کے لئے تشریف لائیں۔احمدیت کا لمبے عرصہ سے مطالعہ کر رہی تھیں اور بہت حد تک مطمئن تھیں۔لیکن بیعت کرنے کے لئے پورا انشراح نہیں ہو رہا تھا۔جلسہ سالانہ کے دوسرے روز رات کے وقت انہیں بیت الدعا میں دعا کرنے کا موقعہ ملا۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنی ہدایت کے لئے کچھ اس رنگ میں دعا کی کہ خدایا! اگر واقعی احمدیت کچی ہے تو مجھے اس کا یہ نشان عطا فرما کہ کل سارا دن بارش ہوتی ہے۔نہ معلوم اس پاک دل خاتون نے کس درد سے یہ دُعا کی کہ دربار الہی میں فوراً مقبول ہو گئی اور جلسہ سالانہ کے تیسرے دن صبح سے شام تک قادیان میں بارش ہوتی رہی، جس کی وجہ سے منتظمین کو کافی دقت بھی ہوئی اور جلسہ کا انتظام مسجد اقصی اور مسجد مبارک میں کرنا پڑا۔شام کو اس خاتون نے بیعت کرلی اور ساتھ ہی کہنے لگیں کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میری اس دعا کی قبولیت سے لوگوں کو اس قدر وقت ہوگی تو میں خدا سے کسی اور نشان کی درخواست کرلیتی۔۲۵