تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 31 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 31

گندی موت وہ نعوذ باللہ حضور علیہ السلام کی طرف منسوب کیا کرتا تھا بالآخر ایک دن خود اسی گندی موت کا شکار ہو گیا۔ہوا یوں کہ پہلے اسے شوگر کی معمولی بیماری ہوئی جو بڑھتے بڑھتے اس حد تک جاپہنچی کہ اس کی ایک ٹانگ پر پھوڑا نکل آیا جس کی وجہ سے وہ ٹانگ کاٹ دی گئی۔پھر دوسری ٹانگ پر پھوڑا نکل آیا اور وہ بھی کاٹنی پڑی۔اس پر وہ اتنا محتاج ہو گیا کہ اس کے لواحقین اسے ہاتھوں پر اٹھا کر بول و براز کراتے۔حتی کہ ایک پرا وقت ایسا آیا کہ اس کے اپنے لڑکوں نے اس کی بیماری سے تنگ آکر اپنی دوکان کے پیچھے ایک کونے میں اسے ڈال دیا جہاں وہ دو چار فٹ رینگ کر اپنے قریب ہی بول و براز سے فارغ ہو لیتا۔آخر کار جب وہ از خود چلنے کے بھی قابل نہ رہا تو ایک روز اپنے ہی کئے ہوئے گند کے اوپر مرا ہوا پایا گیا۔۲۳ یہ ایسا دلدوز واقعہ ہے کہ اسے بیان کرتے ہوئے جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کی غالب تقدیر کے تصور سے دلوں پر ہیبت چھا جاتی ہے۔کیا کوئی ہے جو ان واقعات سے نصیحت حاصل کرے ؟۔بارش کو بارانِ رحمت کہا جاتا ہے اور اس میں کسے شک ہو سکتا ہے کہ بارش واقعی خدا تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک عظیم الشان انعام ہے۔اللہ تعالی کی عجیب قدرت ہے کہ یہ باران رحمت تبلیغی میدان میں خدائی رحمت کا پیغام لے کر اترتی اور متعدد مواقع پر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا نشان بن کر سعید فطرت لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بن جاتی ہے۔موضع کر یام ضلع جالندھر کا واقعہ ہے کہ ایک مجلس میں حضرت حاجی غلام احمد صاحب رضی اللہ عنہ اور بنگہ کے حضرت شیر محمد صاحب رضی اللہ عنہ تانگے والے موجود تھے۔اس وقت شدت کی گرمی پڑرہی تھی۔ایک غیر احمدی دوست چھیجو خان