تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 26
۲۶ دوبارہ غیر احمدی بنانے پہ مقرر ہوئے تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خود احمدیت کے نور سے منور ہو گئے ! ۱۸ یہ واقعہ زندہ ثبوت ہے اس بات کا کہ الحق يعلو ولا يعلى عليه» یعنی حق ہی ہمیشہ غالب آتا ہے اور کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔انسانی قلوب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔وہ جب چاہے انہیں ہدایت عطا فرما دیتا ہے۔اس ضمن میں سیرالیون کا ایک واقعہ بہت ہی ایمان افروز ہے۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرے محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری مرحوم کو۔انہوں نے ایک لمبا عرصہ مختلف ممالک میں بھر پور خدمت کی توفیق پائی اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی روح پرور یادیں اسی نام کی ایک کتاب میں محفوظ کر دیں۔یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ ریاست وانڈو کا ایک سیکشن چیف قاسم کما نڈا نہایت متعصب اور مخالف شخص تھا۔اپنے عیسائی عقائد میں اتنا پختہ اور احمدیت کا اتنا شدید مخالف تھا کہ ایک بار جب انہوں نے اسے تبلیغ کی تو اس نے صاف صاف کہہ دیا کہ دیکھو۔یہ دریا جو میرے گاؤں کے سامنے اوپر سے نیچے کی طرف بہہ رہا ہے اگر یہ دریا یکدم اپنا رخ بدل لے اور نیچے سے اوپر کی طرف الٹا بہنا شروع کر دے تو یہ تو شاید ممکن ہو لیکن میرا احمدی ہونا ہر گز ممکن نہیں۔ایک طرف چیف کمانڈا کی یہ ترنگ اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی بے پایاں قدرت اور رحمت کا کرشمہ دیکھئے کہ چند دنوں کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ کوئی بڑا عالم فاضل نہیں بلکہ ایک معمولی پڑھا ہوا لوکل افریقن معلم پاسوری باہ اس سے ملا۔چند دن اسے تبلیغ کی۔اس کے بعد اس چیف نے مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کو لکھا کہ بے شک