تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 12
واپس آگیا۔جب دوسری مرتبہ ڈاکٹر کو دکھانے گئے تو اس نے کہا کہ اس خطرناک بیماری کا اب کوئی بھی نشان باقی نہیں رہا ! اس ضمن میں تیسرا واقعہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے ایک اور بزرگ صحابی حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضی اللہ عنہ کا بیان کرتا ہوں۔آپ کی زندگی کے ایمان افروز حالات حیات قدسی " کی پانچ جلدوں میں محفوظ ہیں۔آپ کی ساری زندگی تبلیغ میں اور اس کی برکتوں کے سایہ میں گزری۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو قبولیت دعا کا خاص اعجاز عطا فرمایا تھا۔ایک موقعہ پر آپ نے فرمایا: فیضان ایزدی نے۔۔۔۔تبلیغ احمدیت کی برکت سے میرے اندر ایک روحانی کیفیت پیدا کر دی تھی کہ بعض اوقات جو کلمہ بھی میں منہ سے نکالتا تھا اور مریضوں اور حاجت مندوں کے لئے دعا کرتا تھا۔مولی کریم اسی وقت میری معروضات کو شرف قبولیت بخش کر لوگوں کی مشکل کشائی فرما دیتا تھا "۔آپ نے بیان فرمایا کہ ایک بار ایک گاؤں لکھنا نوالی میں ایک تبلیغی جلسہ میں آپ نے خطاب فرمایا اور صداقت احمدیت کی دلیل کے طور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مجربات اور نشانات کا خاص ذکر کیا۔آپ فرماتے ہیں کہ اس کامیاب جلسہ کے بعد جب ہم نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں آئے تو ہمارے پیچھے پیچھے گاؤں کے دو اچھی بھی آگئے اور پکار پکار کر کہنے لگے کہ مہندی اور مسیح کے آنے کا دعوئی تو کیا جاتا ہے مگر نور اور ایمان اتنا بھی نہیں کہ کوئی کرامت دکھا سکیں۔ان میں سے ایک نے کہا کہ میرا بھائی ڈیڑھ سال سے بچکی کے مرض میں مبتلا ہے۔طبیبوں اور ڈاکٹروں کے علاج