تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 33 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 33

حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضی اللہ عنہ بارش سے تعلق رکھنے والا تائید الہی کا ایک بہت دلچسپ واقعہ بیان فرماتے ہیں۔ایک موقعہ پر بھاگل پور میں ایک تبلیغی جلسہ وسیع پیمانے پر منعقد ہونے والا تھا۔سب تیاریاں عروج پر تھیں۔حاضرین بھی بکثرت موجود تھے کہ اچانک ایک کالی گھٹا نمودار ہوئی اور بارش کے موٹے موٹے قطرے گرنے لگے۔یوں لگتا تھا کہ بس دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ہو جائے گا اور تبلیغی جلسہ منعقد نہ ہو سکے گا۔آپ فرماتے ہیں کہ اس تبلیغی نقصان کو دیکھ کر میں نے نہایت تفرع سے یوں دعا کی کہ اے خدا! یہ ابر سیاہ تیرے سلسلہ حقہ کی تبلیغ میں روک بننے والا ہے، تو اپنے کرم سے اس انڈے ہوئے بادل کو برسنے سے روک دے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا عجیب کرشمہ دکھایا۔انڈا ہوا بادل فوراً پیچھے ہٹ گیا اور ہمارا تبلیغی جلسہ نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔۲۶ اس جگہ مجھے ایک اور مجاہد اسلام حضرت مولانا رحمت علی صاحب مرحوم ، مبلغ انڈونیشیا کا ایک واقعہ یاد آگیا۔آپ پاڈانگ شہر کے محلہ یاسر مسکین میں رہتے تھے۔علاقہ کے اکثر مکانات لکڑی کے اور بالکل ساتھ ساتھ بنے ہوئے تھے۔ایک مرتبہ اتفاقاً اس محلہ میں آگ لگ گئی جو ارد گرد کے مکانات کو راکھ بناتی ہوئی آپ کی رہائش گاہ کے قریب پہنچ گئی حتی کہ اس کے شعلے آپ کے مکان کے چھتے کو چھونے لگے۔یہ نازک صورت حال دیکھ کر احباب نے پر زور اصرار کیا کہ آپ مکان کو فوری طور پر خالی کر دیں۔لیکن آپ نے پورے یقین اور وثوق سے فرمایا یہ آگ انشاء اللہ ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکے گی۔یہ مکان اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک غلام اور مجاہد فی سبیل اللہ کی رہائش گاہ ہے اور حضور سے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ