تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 7
تبلیغی میدان میں تائید و نصرت الہی کا مضمون اپنے اندر بے انتها تنوع، وسعت اور گہرائی رکھتا ہے۔اس اجمال کی کسی قدر تفصیل سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند اردو اشعار میں ملتی ہے۔آپ فرماتے ہیں: خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے ہر خس راہ کو اڑاتی ہے وه کبھی ہو جاتی آگ ہے اور ہر مخالف کو جلاتی ہے وہ خاک ہو کر دشمنوں کے سر پڑتی ہے کبھی ہو کر وہ یانی ان اک طوفان لاتی ہے غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے حقیقت یہ ہے کہ تائید الہی اور نصرت باری تعالیٰ کے جلووں کی کوئی انتہا نہیں اللہ تعالی اپنی شان کریمی كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ (الرحمن:۳۰) کے مطابق دعوت الی اللہ کرنے والوں کو ہر روز اپنی تائید و نصرت کا ایک نیا جلوہ دکھاتا ہے۔یہ خدائی نصرت ہر روز ایک نیا رنگ اختیار کرتی ہے۔نئے سے نئے انداز میں ابھرتی اور جلوہ گر ہوتی ہے۔کبھی داعی الی اللہ کی دعاؤں کی غیر معمولی قبولیت کا جلوہ نظر آتا ہے تو کبھی دشمنوں سے معجزانہ بچاؤ کا نظارہ۔کبھی میدان تبلیغ میں غیر معمولی علمی تائید و تاثیر کی تجلی نظر آتی ہے اور کبھی اشد ترین مخالفین کے دلوں میں یکایک پاک تبدیلی کا ظہور۔کبھی پیار کا یہ جلوہ نظر آتا ہے کہ خدا خود معلم بن کر موثر جوابات سکھانا اور غیر معمولی کامیابیوں سے نوازتا ہے اور کبھی قہر الہی کا یہ نظارہ سامنے آتا ہے کہ حق کے متکبر مخالفین بر ایسی خدائی گرفت آتی ہے کہ دوسروں کے لئے نشان عبرت