تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 6 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 6

و نصرت کے ایمان افروز جلووں نے اپنی معراج کو پالیا۔اس ایمان افروز وادی سے جلدی جلدی گزرنے کے بعد اب میں چند ایسے واقعات کا ذکر کرتا ہوں جو انبیاء کرام کے مقدس اسوہ پر چلنے والے داعیان الی اللہ کی زندگیوں میں پیش آئے۔ان واقعات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو شخص بھی میدان تبلیغ میں اترتا ہے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا سایہ ہمیشہ اس کے سر پر ہوتا ہے اور اس کے شیریں ثمرات سے اس کا دامن ہمیشہ بھرا رہتا ہے۔واقعات کے بیان سے پہلے ایک دو اصولی باتوں کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔إنا لننصر رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الله نيا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ (المومن (۵۲) یقیناً ہم اپنے فرستادہ رسولوں اور ان کی دعوت پر ایمان لانے والے مومنوں کی اس دنیا میں بھی مدد کرتے ہیں اور یہ نعمت انہیں آخرت میں بھی نصیب رہے گی۔اس آیت کریمہ میں یہ مضمون واضح طور پر نظر آتا ہے کہ اللہ تعالٰی نہ صرف اپنے رسولوں کی مدد اور نصرت فرماتا ہے کہ وہ اس کے نمائندے اور اس کے پیغام کے علمبردار ہوتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا یہ وعدہ ان سب لوگوں سے بھی وابستہ ہے جو نبی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایمان کے سب تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور انبیائے کرام کے مبارک اسوہ پر چلتے ہوئے دعوت الی اللہ کا مقدس فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ہر وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی راہوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے وقف کر دیتا ہے وہ بھی یقینی طور پر اللہ تعالیٰ کے پیار بھرے سلوک کا مورد بن جاتا ہے۔