تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 36 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 36

ا نے احمدیہ مشن کے ایک حصہ پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔لیکن خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ہمیں پتہ لگنے سے پہلے ہی وہ آگ بغیر کوئی خاص نقصان پہنچانے کے خود بخود بجھ گئی۔اشاعت اسلام کے مرکز کو تو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص تصرف سے نقصان سے بچا لیا لیکن دوسری طرف اس کی گرفت نے یہ کرشمہ دکھایا کہ اس واقعہ کے چند دن بعد تو یہ مشن کو آگ لگانے والے ابو بکر کو یا کے مکان کو اچانک آگ لگ گئی اور آگ بٹھانے کی ہزار کوشش کے باوجود اس کا رہائشی مکان سارے کا سارا اسکی آنکھوں کے سامنے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا! ۲۱ تبلیغی میدان میں رونما ہونے والے تائید و نصرت الہی کے ان واقعات میں سے گزرتے ہوئے بار بار یہ حقیقت روشن تر ہوتی چلی جاتی ہے کہ تبلیغ حق کرنے والے خدا تعالیٰ کو اس قدر عزیز اور محبوب ہو جاتے ہیں کہ خالق کائنات اپنے ان فدا کاروں کے لئے مجرمانہ قدرتیں دکھاتا ہے اور نشان نمائی کے ذریعہ قدم قدم پر ان کی دستگیری کرتا اور دین حق کی صداقت کو ثابت کرتا چلا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے خاص لطف و کرم سے کس طرح تبلیغ کرنے والوں کو نوازتا ہے اور معجزانہ رنگ میں ان کی مدد کرتا ہے اس کی متعدد مثالیں مکرم حاجی عبد الکریم صاحب مرحوم آف کراچی کے ایمان افروز تبلیغی حالات میں ملتی ہیں۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نڈر اور پرجوش داعی الی اللہ تھے۔فوجی ملازمت کے دوران مصر میں کافی عرصہ قیام کیا۔ان کی تبلیغی سرگرمیوں کی وجہ سے مقامی پادری نے ان کے افسر کے پاس شکایت کر دی۔افسر نے انتقامی غرض سے ان پر حکم عدولی کا مقدمہ بنا دیا۔فوجی قوانین میں ایسی صورت میں کم از کم چھ ماہ قید کی سزا تو یقینی ہوتی ہے۔بات غیر احمدی مخالفین تک پہنچی تو انہوں نے طنزاً کہنا شروع کر دیا کہ دیکھنا اب انہیں " تمغہ حسن