تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 35 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 35

۳۵ غیرت اور تبلیغی میدان میں تائید الہی کا ایک حسین کرشمہ دیکھا۔پادری کے مطالبہ کرتے ہی حضرت مولانا موصوف نے اپنے زندہ خدا پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے بڑی پر اعتماد اور جلالی آواز میں بارش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”اے بارش ! تو اس وقت خدا کے حکم سے تھم جا اور اسلام کے زندہ اور بچے خدا کا ثبوت دے ! " اسلام کے قادر و توانا اور زندہ خدا پر قربان جائیے کہ ابھی چند منٹ بھی گزرنے نہ پائے تھے کہ موسلادھار بارش خلاف معمول تھم گئی اور وہ پادری اور سب حاضرین اللہ تعالیٰ کے اس عظیم نشان پر انگشت بدنداں رہ گئے ! ۲۸ ر حقیقت یہ ہے کہ زمین و آسمان کی ایک ایک چیز اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے اور جب بھی اس کی قدرت اور مشقت تقاضا کرتی ہے یہ سب اشیاء خواہ وہ آسمان میں ہوں یا زمین پر، اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشان کے طور پر ظاہر ہو کر ازدیاد ایمان کا موجب بنتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے ان سب مظاہر کو میدان تبلیغ میں صدق دل سے اترنے والوں کے لئے اس رنگ میں مسخر کر دیتا ہے کہ وہ قدم قدم پر اس کی تائید و نصرت میں جلوہ نمائی کرتے ہیں۔بارش کا برسنا بھی نشان بن جاتا ہے اور اس کار کتنا بھی۔اسی طرح آگ کا لگنا بھی اور اس کا بجھنا بھی۔اس ضمن میں جزائر فجی کے ابتدائی مبلغ مکرم شیخ عبد الواحد صاحب مرحوم کا بیان کردہ ایک واقعہ قابل ذکر ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کے ایک شہر " با " میں احمدیہ مشن کی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تو وہاں بہت شدید مخالفت شروع ہو گئی۔مخالفین کے ایک سرغنہ ابو بکر کو یا نے اعلان کر دیا کہ اگر احمدیوں نے اس جگہ پر اپنا مشن بنایا تو ہم اسے جلا کر راکھ بنا دیں گے۔باوجود حفاظتی انتظامات کے ایک رات واقعی اس