تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 27 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 27

پہلے میں نے ہی کہا تھا کہ گاؤں کا دریا الٹا بہہ سکتا ہے لیکن میں احمد ہی نہیں ہو سکتا۔مگر اب میں آپ کو یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ بے شک احمدیت کچی ہے اور آپ خود آکر دیکھ لیں۔اس دریا نے الٹا بہنا شروع کر دیا ہے اور اللہ تعالی کے فضل سے اب میں احمدی ہو گیا ہوں ! 19 حضرت مولوی محمد الیاس صاحب مرحوم صوبہ سرحد کے ایک خدارسیدہ بزرگ اور نڈر مبلغ احمدیت تھے۔ان کی داستان حیات جو حال ہی میں ”حیات الیاس " کے نام سے شائع ہوئی ہے، تبلیغی میدان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجرمانہ حفاظت اور اس کی تائید و نصرت کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔آپ بیان فرماتے ہیں کہ جب آر نے احمدیت قبول کی اور دن رات احمدیت کی تبلیغ شروع کر دی تو سارے چار سدہ میں طوفان مخالفت اٹھ کھڑا ہوا۔ہر روز مخالفین کی طرف سے یہ اعلان ہو تا کہ ان کے مکان کو مکینوں سمیت آگ لگادی جائے گی۔سوشل بائیکاٹ بھی شروع کر دیا گیا۔ان حالات میں خدا تعالی نے خود ان کے ایک شاگرد کے دل میں رحم ڈالا۔وہ رات کے وقت چھپ کر سودا سلف دے جاتا۔آپ کی المیہ نے بیان کیا کہ ایک رات جب مکان جلا دینے کی دھمکی کا پر زور اعادہ ہوا تو آدھی رات کو ایک ڈی۔ایس۔پی ہمارے گھر آیا اور دستک دی۔حضرت مولوی صاحب باہر نکلے تو ڈی۔ایس۔پی نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل فکر نہ کریں۔آرام سے سوئیں ہماری موجودگی میں کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اللہ تعالی کے متوکل بندے حضرت مولوی محمد الیاس صاحب کا جواب سننے سے تعلق رکھتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ تمہاری بہادری تو اس بات سے ظاہر ہے کہ تم لوگوں سے چھپ کر آدھی رات کے وقت مجھ سے ملنے آئے ہو۔دن کے وقت آنے کی تمہیں جرات نہیں ہو سکی۔جہاں تک تمہاری ہمدردانہ