تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 22 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 22

دستگیری فرما اور مجھ پر حق کھول دے۔آمین۔دُعا کے متعلق یہ اصول بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دُعا کے لئے یہ ضروری ہے کہ بندہ صبرو استقلال سے کام لے اور کبھی بھی نا امید نہ ہو بلکہ یقین اور امید رکھے کہ ضرور اللہ تعالیٰ اس کی دستگیری فرمائے گا نیز ایسا نہ ہو کہ دل میں پہلے ایک خیال جمالیا جاوے اور پھر دُعا کے واسطے ہاتھ اُٹھائے جاویں یا صرف رسم کے طور پر چند کلمات منہ سے نکال دیئے جاویں۔بلکہ چاہئے کہ جس طرح بچہ تکلیف کے وقت تمام دنیا کی طرف سے آنکھیں بند کر کے اپنی ماں کی چھاتی پر اپنا سر ڈال دیتا ہے اسی طرح حقیقی درد اور سچی تڑپ کے ساتھ بندہ اپنے رب کے سامنے اپنی جبین نیاز رگڑے اور اسی طرح خدا کے آستانہ پر گرار ہے حتی کہ الہبی شمع اس کے راستہ کو منور کر دے۔اس کے بعد ہم اصل مضمون کی طرف آتے ہیں۔22 22