تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 73 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 73

مسیح و مہدی کی علامات پہلے ہم علامات کی بحث کو لیتے ہیں۔یعنی قرآن وحدیث سے مسیح موعود و مہدی معہود کے متعلق جن علامات کا پتہ چلتا ہے ان کے مطابق حضرت مرزا صاحب کے دعوی کو پر کھتے ہیں۔علامات ماثورہ کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ سو جاننا چاہئے کہ مسیح موعود کی علامات کے متعلق بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں لیکن اس معاملہ میں بعض لوگوں نے ایک خطرناک غلطی کھائی ہے جس نے اس بحث میں طوفان بے تمیزی بر پا کر دیا ہے اور وہ غلطی یہ ہے کہ جو علامات احادیث نبوی میں قرب قیامت کے متعلق بیان ہوئی ہیں ان سب کو مسیح موعود کی علامات سمجھ لیا گیا ہے جو ایک صریح غلطی ہے۔کیونکہ اول تو یہ قطعاً ضروری نہیں کہ جو علامات قیامت یا ساعت کی بیان کی گئی ہیں وہی مسیح موعود کی بھی علامات ہوں بے شک خود مسیح موعود کو ساعت یعنی قیامت کی علامت کہا گیا ہے لیکن یہ ہرگز ضروری نہیں کہ قیامت کی سب علامتیں مسیح موعود کے زمانہ میں ہی ظاہر ہوں بلکہ ممکن ہے کہ بعض علامات مسیح موعود کے ظہور سے قبل اور بعض بوقت ظہور اور بعض بعد میں ظاہر ہوں اور بعض ممکن ہے کہ بالکل قیامت کے متصل ظہور پذیر ہوں۔پس گو بے شک خود مسیح موعود قیامت کی علامت ہے، لیکن قیامت کی تمام علامات کو مسیح موعود کے وقت میں تلاش کرنا سخت غلطی ہے کیونکہ وہ اس کی علامات نہیں بلکہ محض قرب قیامت کی علامات ہیں جن میں سے بعض ممکن ہے کہ قیامت کے بالکل قریب ظاہر ہوں۔دوسرے یہ کہ بعض لوگ ہر جگہ جہاں احادیث نبوی میں ساعت یا قیامت کا لفظ وارد ہوا ہے اس سے قیامت گبری سمجھنے لگ جاتے ہیں۔مگر یہ بھی ایک خطرناک غلطی ہے۔بات یہ ہے کہ ساعت اور قیامت کا لفظ عربی زبان میں قیامت کبری کے لئے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ لفظ ہر بڑے انقلاب 73