تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 99 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 99

یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گذر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا ابھی تک آسمان سے نہ اُترا۔تب سب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سب نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دینگے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا۔اب وہ بڑھے گا اور چھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۵،۶۴) دسویں علامت مسیح موعود کا کام مسیح موعود کی دسویں علامت یہ بتائی گئی تھی کہ وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو مارے گا اور دجال کو قتل کرے گا اور اسلام کو دوسرے مذاہب پر غلبہ بخشے گا۔حتی کہ آفتاب مغرب سے طلوع کرے گا اور مسیح موعود تمام اختلافات میں سچا سچا فیصلہ کرے گا اور کھویا ہوا ایمان پھر دنیا میں قائم کرے گا اور کثرت کے ساتھ اموال تقسیم کرے گا مگر لوگ اس کے مال کو قبول نہیں کریں گے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:- والله لينز لن ابن مريم حكمًا عادلاً فليكسرن الصليب وليقتلن الخنزير وليضعن الجزية وليتركن القلاص فلايسعى عليها 99