تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 235 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 235

النبیین کے معنے تو بے شک نبیوں کی عمر کے ہیں لیکن اس سے مراد یہ ہے کہ آپ آخری نبی ہیں کیونکہ اُن کے نزدیک مہر کا یہی کام ہوتا ہے کہ وہ کسی چیز کو بند کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے چنانچہ جب کسی خط وغیرہ کو بند کرنا ہو تو اس پر مہر لگاتے ہیں۔اس کے جواب میں اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ مہر کا اصل کام بند کرنا نہیں ہوتا بلکہ تصدیق کرنا ہوتا ہے۔یعنی جب کسی تحریر وغیرہ کو مصدقہ بنانا اور مستند ثابت کرنا ہو تو اس پر مہر لگاتے ہیں اس لئے بسا اوقات مہر تحریر کے اوپر یعنی شروع میں لگائی جاتی ہے اور کبھی نیچے بھی لگا دی جاتی ہے کیونکہ اس کا کام ایک تحریر کی تصدیق کرنا اور اُسے مستند بنانا ہوتا ہے بلکہ اردوزبان میں تو یہ ایک عام محاورہ بن گیا ہے کہ فلاں شخص نے فلاں تحریر پر مہر ثبت کی۔جس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اُس نے اُس پر اپنی مہر لگا کر اس کی تصدیق کر دی اسی لئے مہر لگاتے ہوئے اوپر نیچے یا ابتداء اور خاتمہ کا خیال نہیں رکھا جاتا بلکہ کبھی مہر او پر لگا دیتے ہیں اور کبھی نیچے لگا دیتے ہیں کیونکہ اوپر نیچے کا سوال مہر کی اصل غرض کے لحاظ سے ایک غیر متعلق سوال ہے۔اصل غرض یہ بتانا ہوتا ہے کہ یہ چیز جعلی نہیں ہے۔بلکہ فلاں شخص یا فلاں دفتر یا فلاں محکمہ یا فلاں حکومت کی مصدقہ ہے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح حدیبیہ کے بعد بیرونی ممالک کے بادشاہوں اور رئیسوں کے نام تبلیغی خطوط ارسال کرنے کا ارادہ فرمایا تو آپ کی خدمت میں یہ عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! جب تک کہ خط کے اوپر خط لکھنے والے کی مہر ثبت نہ ہو یہ لوگ خط کی طرف تو جہ نہیں کرتے۔تو اس پر آپ نے فوراً ایک مہر تیار کروائی جو بعد میں ہمیشہ اسلامی مراسلات میں مہر تصدیق کا کام دیتی رہی۔(دیکھو بخاری ومسلم وغیرہ) غرض یہ ایک بین حقیقت ہے کہ مہر کا کام تصدیق کرنا ہوتا ہے تو اس صورت میں آیت خَاتَمَ النَّبین کے یہ معنے ہوئے کہ محمد رسول اللہ کی جسمانی نرینہ اولا د تو بیشک نہیں ہے لیکن آپ اللہ کے رسول ہیں اور چونکہ خدا کے رسول اپنی امت کے روحانی باپ ہوتے ہیں اس لئے اس جہت سے آپ ہر گز بے اولاد نہیں بلکہ کثیر روحانی اولاد کے باپ ہیں اور پھر آپ معمولی رسول بھی نہیں بلکہ خاتم النبین بھی ہیں۔یعنی آپ صرف عام مومنوں کے ہی باپ نہیں بلکہ روحانی طور پر 235