تبلیغِ ہدایت — Page 229
نابود کر ریگا۔اُس کی آنکھ ہر ایک کو دیکھتی ہے اور ہر ایک صادق اور کاذب اُس کی نظر کے سامنے ہے وہ غیر کو یہ عزت نہیں دے گا مگر اُس کے ہاتھ کا بنایا ہوا مسیح یہ شرف پائے گا۔جس کو خدا عزت دے کوئی نہیں جو اس کو ذلیل کر سکے وہ مسیح ایک بڑے کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے سو وہ کام اس کے ہاتھ پر فتح ہو گا اُس کا اقبال صلیب کے زوال کا موجب ہوگا اور صلیبی عقیدہ کی عمر اسکے ظہور سے پوری ہو جائے گی اور خود بخو دلوگوں کے خیالات صلیبی عقیدہ سے بیزار ہوتے چلے جائیں گے جیسا کہ آج کل یورپ میں ہو رہا ہے اور جیسا کہ ظاہر ہے ان دنوں میں عیسائیت کا کام صرف تنخواہ دار پادری چلا رہے ہیں اور اہلِ علم اس عقیدہ کو چھوڑتے جاتے ہیں۔پس یہ ایک ہوا ہے جو صلیبی عقیدہ کے برخلاف یورپ میں چل پڑی ہے اور ہر روز تند اور تیز ہوتی چلی جاتی ہے یہی مسیح موعود کے ظہور کے آثار ہیں۔کیونکہ وہی دو فرشتے جو مسیح موعود کے ساتھ نازل ہونے والے تھے صلیبی عقیدہ کے برخلاف کام کر رہے ہیں اور دنیا ظلمت سے روشنی کی طرف آتی جاتی ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ وجائی طلسم کھلے کھلے طور پر ٹوٹ جائے کیونکہ اس کی عمر پوری ہوگئی ہے۔اور یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود خنزیر کو قتل کر یگا یہ ایک نجس اور بد زبان دشمن کو مغلوب کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایساد من مسیح موعود کی دُعا سے ہلاک کیا جائے گا۔اور یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود کے اولاد ہوگی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اُس کی نسل سے ایک ایسے شخص کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہوگا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا جیسا کہ میری بعض پیشگوئیوں میں یہ خبر آچکی ہے۔اور یہ پیشگوئی کہ وہ دجال کو قتل کریگا اس کے یہ معنی ہیں کہ اُس کے ظہور سے دجالی فتنہ رو بزوال ہو جائے گا اور خود بخود کم ہوتا جائے گا اور دانشمندوں کے دل تو حید کی طرف پلٹا کھا جائیں گے واضح ہو کہ دجال کے لفظ کی دو تعبیر میں کی گئی ہیں ایک یہ کہ دجال اس گروہ کو کہتے ہیں کہ جو جھوٹ کا حامی ہو اور مکر اور فریب سے کام چلا دے۔دوسری یہ کہ دجال شیطان کا نام ہے جو ہر ایک جھوٹ اور فساد کا باپ ہے پس قتل کرنے کے یہ معنے ہیں کہ اُس شیطانی فتنہ کا ایسا استیصال ہوگا کہ پھر قیامت تک کبھی اُس کا نشو و نما نہیں ہوگا گویا اس آخری لڑائی میں شیطان قتل کیا جائے گا۔229