تبلیغِ ہدایت — Page 186
ان با قاعد تبلیغی مراکز کے علاوہ بہت سے دوسرے ممالک میں بھی جماعت احمدیہ کے مخلص افراد پرائیویٹ رنگ میں تبلیغ میں مصروف ہیں اور خدا کے فضل سے اس کے بھی اچھے نتا ئج نکل رہے ہیں اور گوروس میں ہمارا کوئی مشن نہیں مگر روسی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے اسی طرح گواس وقت فرانس میں کوئی تبلیغی مرکز نہیں مگر فرانسیسی زبان میں بھی قرآن مجید کا ترجمہ ہورہا ہے۔بہر حال یہ حضرت مرزا صاحب اور آپ کی مٹھی بھر جماعت کی تبلیغی مساعی کا ایک نہایت مختصر سا خاکہ ہے۔مگر دیکھ تو یہ کتنا عظیم الشان کام ہے جو کیا گیا ہے اور کیا جارہا ہے اور یہ کام خدا کے فضل سے دن بدن وسیع ہورہا ہے اب ایک طرف اس کام کو دیکھو جو یقینا ابھی اپنی ابتدائی حالت میں ہے اور دوسری طرف احمد یہ جماعت کو دیکھو اور تیسری طرف عام مسلمانوں کو دیکھو اور پھر بتاؤ کہ کیا یہ درست نہیں کہ دوسرے مسلمان اس وقت چالیس کروڑ ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور پھر اُن میں وہ بھی ہیں جو بادشاہ ہیں۔وہ بھی ہیں جو بڑی حکومتوں کے صدر ہیں۔وہ بھی ہیں جو وسیع ریاستوں کے نواب ہیں۔وہ بھی ہیں جو بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں وہ بھی ہیں جو بڑے بڑے جاگیر دار اور زمیندار ہیں۔وہ بھی ہیں جو کروڑ پتی اور لاکھ پتی تاجر اور صناع ہیں وہ بھی ہیں جو امراء کبراء ہیں۔وہ بھی ہیں جو دین کے عالم کہلاتے ہیں۔وہ بھی ہیں جو دنیا کے علوم وفنون میں خصوصی ماہر ہیں اور پھر جماعت بھی اتنی ہے کہ ماشاء اللہ اٹھے توسیل عظیم کی طرح ساری دنیا پر چھا جائے اور دوسری طرف ہماری جماعت ہے کہ جس کی اس وقت تعداد اتنی ہے کہ ہم بتاتے تو لوگ ہنس دیتے ہیں۔مالی حالت یہ ہے که ۷۵ فیصدی وہ لوگ ہیں جو سارا دن محنت کر کے اپنے بچوں کے لئے صرف اتنا گذارہ کما سکتے ہیں کہ چند دن کے لئے بھی اگر خدانخواستہ بیمار ہو جائیں اور کام پر نہ جاسکیں تو گھر میں فاقہ ہو جائے اِن حالات میں اس نھی سی جان کا یہ کام اور اُس دیو مہیب کی یہ حالت کہ خدمت اسلام کا نام تک یاد نہیں ! ناظرین غور کریں۔مگر انصاف شرط ہے والله يحب المقسطين۔حضرت مرزا صاحب کے متعلق مخالفین کی رائے اب میں چند غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب کی رائے پر جو انہوں نے حضرت مرزا صاحب 186