تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 129 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 129

مباہلہ کا جواب نہیں دیا۔اب میں تمہیں پھر چیلنج دیتا ہوں کہ میرے مقابلہ میں نکل آؤ۔اور میں تم کو سات ماہ کی مہلت دیتا ہوں۔اگر تم نے اس عرصہ میں بھی جواب نہ دیا تو تمہارا فرار سمجھا جائے گا اور تمہارے شہر میحون پر جس کو تم نے مسیح ناصری کے نزول کے لئے تیار کیا ہے آفت آئے گی اور خدا میرے ذریعہ سے اسلام کا غلبہ ظاہر کرے گا۔وغیرہ وغیرہ۔یہ اشتہار بھی امریکہ کے کئی اخباروں میں شائع ہو گیا اور نیز ہمارے رسالہ ریویو آف ریلیجنز بابت ۱۹۰۲٫۳ ء میں بھی اس کا ذکر موجود ہے اور ۲۰ فروری ۱۹۰۷ ء کے ایک اشتہار میں حضرت مرزا صاحب نے اعلان کیا کہ ”خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کرونگا جس میں فتح عظیم ہوگی اور وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہوگا۔( دیکھو حضرت مرزا صاحب کی تصنیف ” قادیان کے آریہ اور ہم) اب دیکھو کہ خدا کیا دکھاتا ہے وہ ڈوئی جو حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ کے وقت ایک بڑی طاقت کا مالک اور ایک بڑی جماعت کا مقتداء تھا اور شہزادوں کی طرح رہتا تھا اور اپنے ہم وطنوں اور ہم مذہبوں میں بڑا معزز و مکرم سمجھا جاتا تھا اور شہرت عامہ رکھتا تھا اپنی بدزبانیوں اور حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کے بعد اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔سنو اور غور کرو :- ا۔ڈوئی کے متعلق یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ شراب پیتا ہے حالانکہ وہ شراب کے خلاف وعظ کیا کرتا تھا۔۲- یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ ولد الزنا ہے۔۔اس کے مرید اس سے بدظن ہو کر اس کے خلاف ہو جاتے ہیں اور اُس کے کئی کروڑ روپے پر قبضہ کر کے اس کو اس کے شہر میحون سے نکال دیتے ہیں۔۴- پچاس برس کی عمر میں جبکہ اس کی صحت بڑی اچھی تھی اُس پر فالج گرتا ہے جو اُسے ایک تختے کی طرح صاحب فراش کر دیتا ہے۔۵- اور بالآخر حضرت مرزا صاحب کے آخری اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء کے صرف چند ہی دن بعد یعنی اار مارچ ۱۹۰۷ ء کو اخباروں میں یہ تار چھپتا ہے کہ مفلوج اور نامراد ڈوئی 129