تبلیغِ ہدایت — Page 100
ولتذهبن الشحناء والتباغض والتحاسد وليدعون الى المال فلا يقبله احد (مسلم) وفى رواية يفيض المال حتى لا يقبله احد (بخاری) اور قتل دجال کے متعلق روایت ہے جس کا فارسی ترجمہ یہ ہے کہ :- دجال چوں نظر بعیسی کند بگداز د- چنانچه نمک در آب بگد از دو بگریزڈ۔حج الکرامہ مصنفہ نواب صدیق حسن خان آف بھوپال سرگردہ فرقہ اہل حدیث ) فيطلبه حتی پدر که بباب لد فيقتله۔(مسلم) وفي روايةٍ وتطلع الشمس من مغربها - (مشكوة) وفى رواية لو كان الايمان عند الثريا لناله رجل من هؤلاء اى ابناء (فارس) (بخاری) وقال الله تعالى هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔(سورۃ تو به ع ۵) یعنی ” خدا کی قسم تم میں ابن مریم ضرور ضرور نازل ہوگا۔اور وہ تمہارے اختلافات میں سچا سچا فیصلہ کرے گا (یعنی روایات یا عقائد یا اعمال وغیرہ میں جو اختلافات پیدا ہو چکے ہونگے اُن میں مسیح موعود سچا سچا فیصلہ کر یگا ) اور وہ ضرور صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جزیہ کو موقوف کر دیگا ( اور اس کی تشریح میں بخاری کی ایک روایت ہے کہ وہ جنگ کو موقوف کر دیگا) اور اس کے زمانہ میں سواری کی اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی یعنی ان پر سفری سواری نہیں ہوگی (اور اس کے ماننے والوں میں ) کینہ اور بغض اور حسد جاتا رہے گا اور مسیح موعو دلوگوں کو مال کی طرف بلائے گا مگر کوئی اس کے مال کو قبول نہیں کرے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ وہ کثرت کے ساتھ مال بہائے گا مگر کوئی نہیں لے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جب دجال اسے دیکھے گا تو اس طرح پگھلنا شروع ہو جائے گا۔جس طرح کہ پانی میں نمک پچھلاتا ہے اور دجال اس سے بھاگے گا لیکن مسیح موعود اس کا پیچھا کر کے باب لد کے پاس اسے آدبائے گا 100