سیدنا بلالؓ

by Other Authors

Page 28 of 29

سیدنا بلالؓ — Page 28

51 عجیب کیفیت ہماری منتظر تھی۔بہت سی قبروں کے درمیان ایک مزار بنا ہوا تھا جس کی سیڑھیاں اتر کر نیچے جانا پڑتا ہے۔وہاں سیدنا بلال کی قبر موجود ہے۔ہم نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے اور اپنے عظیم آقا اور اس کے عظیم غلام کے لئے دعا کی تھوڑی دیر کے بعد وہاں مامور ایک شخص نے اذان دینا شروع کی اور خوبصورت اذان سے مزار کا وہ کمرہ گونجنے لگا۔یہ بلالی اذان تو نہیں تھی لیکن الفاظ وہی تھے جن کا بلال کے ساتھ ایک ایسا گہرا اور اٹوٹ تعلق تھا کہ ان کی وفات کے بعد بھی ان کے مزار میں ان الفاظ کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ہم نے اپنے گرد و پیش پر نگاہ دوڑائی تو معلوم ہوا کہ وہاں موجود ہر ایک آنکھ نم تھی۔اور مؤذن کی صدا بلند سے بلند تر ہوتی جارہی تھی۔الله اكبر لا الـ الله اكبر هَ إِلَّا الله O