سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 527 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 527

527 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ لئے اپنے اموال کو خرچ کرنے میں ذرا دریغ نہیں فرماتی ہیں۔یہ مکتوب حضرت مخدوم الملت نے حضرت میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کو ۲۰/ جون ۱۹۰۰ ء کو لکھا تھا۔اس مکتوب کا صرف اسی قدر حصہ درج ذیل ہے جو مندرجہ بالا عنوان کے متعلق ہے اور وہ یہ ہے۔” منارہ کے لئے زمین بفضل خدا ان کو مل گئی۔حضرت کی توجہ از بس اس طرف مبذول ہے۔قوم کی طرف سے چندہ آ رہا ہے مگر از بس قلیل ہے حضرت نے کل ایک تجویز کی ایک سو آدمی جماعت سے ایسے منتخب کئے جاویں کہ ان کے نام حکما اشتہار دیا جاوے کہ سوسو روپیہ ارسال کریں خواہ عورتوں کا زیور بیچ کر۔در حقیقت یہ تجویز نہایت عمدہ ہے اور ایسی دینی ضرورتوں میں قوم کا روپیہ کام نہ آئے تو پھر کب ہو۔بیوی صاحبہ نے (اس زمانہ میں بیوی صاحبہ کہا جاتا تھا۔عرفانی ) ایک ہزار روپیہ چندہ منار میں لکھایا۔دہلی میں ان کا ایک مکان ہے اس کی فروخت کا حکم دیا ہے وہ اس چندہ میں دیا جاوے گا“۔اے نوٹ از عرفانی کبیر: اس مکان کی فروخت کے لئے حضرت اُم المؤمنین نے کمال شفقت سے حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو مقرر فرمایا تھا اور انہوں نے اس کے لئے بڑی محنت کی جزاک اللہ احسن الجزاء۔خاکسار عرفانی کبیر ان سطور کو لکھتے وقت اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے اس سراسر گناہ گار اور حقیر خادم کو بھی اس گروہ خاص میں شریک فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے اسے توفیق عملی نہ صرف ایک بار دی بلکہ جب حضرت امیر المومنین نے مکرر دوسروں کو بھی شریک ہونے کا موقعہ دیا تو خاکسار نے پھر اپنی اور اپنی اہلیہ اور ایک بیٹی محمودہ خاتون اور مرحوم بھائی مولوی غلام غوث مولوی عالم کی طرف سے اس سعادت کا حصہ پایا والـحـمـد لله على ڈالک آج منارة المسیح کی برکات نمایاں ہیں اور جیسا کہ حضرت امیر المومنین نے فرمایا تھا کہ بعض برکات اور سلسلہ کی تائیدات اس کی تکمیل سے وابستہ ہیں۔وہ پورا ہوکر رہا۔الحمد للہ ثم الحمد اللہ۔دینی ضروریات کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرضہ حضرت اُم المؤمنین سلسلہ کی ضروریات کے لئے اپنے اموال میں سے ہمیشہ خرچ کرتی ہی رہیں ہیں اور اب تک کرتی ہیں مگر آپ کی زندگی میں ایک واقعہ عجیب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو