سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 486
486 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ مکانوں تک موٹر آ جاتی ہے۔یہاں سے قریب ہی مسجد اقصیٰ ہے اور اسی مسجد میں مینارۃ المسیح ہے یہیں نماز جمعہ ہوتی ہے۔مسجد شاندار نہیں کیونکہ تھوڑی تھوڑی بنی ہے اور ہر حصہ اپنے پہلے حصہ سے جدا معلوم ہوتا ہے۔قادیان کے قیام میں میرا ناشتہ تو ڈاکٹر صاحب کے ہاں ہوتا اور وقتوں کے کھانے دعوتوں کی صورت میں ہوتے۔دعوتوں سے وقت بچتا تو قادیان کے قرب و جوار کے مقامات دیکھنے میں صرف کرتا۔محمود احمد صاحب عرفانی میرے ساتھ ہوتے اور جدھر منہ اٹھتا ادھر نکل جاتے۔پنجاب کی آب و ہوا۔دسمبر کا مہینہ، مرغن اور مکلف کھانے کھاتا بھی اور ہضم بھی کر جاتا۔اگر حیدر آباد میں ایک ہفتہ بھی بد پر ہیزی کر جاتا تو آپریشن نہیں تو کم از کم تنقیہ معدہ کی ضرورت لاحق ہو جاتی۔عزیزوں نے محبت سے کھلایا اور ایک عزیر مسافر نے آنکھیں بند اور دل کھول کر مسافر نوازی کی داد دی۔میرا قیام تو ڈاکٹر صاحب کے ہاں تھا۔مگر مہمانی پورے قادیان نے ادا کی۔ڈاکٹر صاحب اکثر جگہ ساتھ ہوتے۔مگر وہ نقرس کے مرض سے مجبور ہو گئے ہیں۔آہستہ چلتے ہیں۔آہستہ بات کرتے ہیں۔نہایت متین سنجیدہ اور حلیم ہیں۔سب سے محبت سے پیش آتے ہیں۔سب کی خاطر کرتے ہیں۔سب سے خوش ہو کر ملتے ہیں دہلی کی قدیم وضع کا مکان ہے جس میں پائین باغ ہے۔پنشن لے لی ہے اور قادیان میں اطمینان کی زندگی گزار رہے ہیں۔جب تک میں قادیان میں رہا گویا دار السلام میں رہا۔نہ تو موسم کی تیزی نے کوئی بُرا اثر کیا اور نہ میری بد پر ہیزی نے میرا کچھ بگاڑا۔آپا صاحبہ ( ائم المؤمنین ) کا یہ وطیرہ رہا کہ علی اصبح میرے پاس پہنچ جاتیں اور دروازہ کو کھٹک کر اندر آ جاتیں۔سلام علیکم کرتیں اور باتیں شروع کر دیتیں میں لحاف اوڑھے پلنگ پر بیٹھا ہوتا اور ٹہل ٹہل کر باتیں کرتی جاتیں۔آواز میں کرارہ پن باقی ہے۔ہاتھ پاؤں تندرست اور سیدھے ہیں۔آنکھیں کام دیتی ہیں۔قومی میں توانائی اور چستی معلوم ہوتی ہے۔بات کو معقولیت سے سنتی ہیں اور معقولیت سے جواب دیتی ہیں۔زندگی کے ہر شعبہ پر گفتگو کرتی ہیں اور بے دھڑک خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔پان کا زیادہ شوق ہے۔بات کرتی جاتی ہیں اور پان کھاتی جاتی ہیں۔دلی والوں کا سالباس ہے۔اونی پائتا بہ پہن کر گرم رنگین تنگ موری پاجامہ پہنتی ہیں۔گرم اونی کر تہ پر سوئٹر پہن کر کشمیری شال سر سے اس طرح اوڑھتی ہیں کہ سر بھی ڈھک جاتا ہے اور مفلر بھی معلوم ہوتا ہے اور