سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 470 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 470

470 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ پڑوس کی عورتیں بغیر بلائے بھی شامل ہو جاتی تھیں اور اس طرح بغیر کسی پوزیشن کا خیال رکھے ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شامل ہو کر حصہ لیا جاتا تھا اگر چہ دور رہنے والی خواتین کو بلا وا بھی دیا جاتا“۔غرض اسی سادہ لوح زمانے کا واقعہ ہے۔ہمشیرہ مرحومہ کی شادی کا دن تھا۔حضرت اماں جان دام اقبالها تشریف فرما تھیں۔جیسا کہ ہم احمدیوں میں بیاہ شادیوں میں بے ہودہ رسم و رواج نہیں ہوتا اسی طرح یہ شادی بھی لغو رسم و رواج سے پاک تھی مگر ہماری ایک پرانی خادمہ تھی اس نے خوشی میں ہمشیرہ کی ساس کو سیٹھی دی۔گو سیٹھی کے الفاظ تو غلیظ اور کثیف نہ تھے جیسا کہ عام طور پر جہلا میں سیٹھیاں دی جاتی ہیں بلکہ اس نے ایک سادہ مذاق کی سیٹھی کہہ دی جس پر ہمشیرہ کی ساس نے جو کہ اس طرح ہماری بزرگ بھی ہیں اور جنہوں نے حضرت اماں جان کے زیر سایہ کچھ عرصہ زندگی بھی بسر کی تھی اور وہ نہایت ہی سادہ لوح خاتون ہیں اور حضرت اماں جان ان کو بڑی شفقت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اس بات کو برا منا یا اور وہ رو پڑی۔اس بات پر حضرت اماں جان ہنس پڑیں اور فرمایا کہ یہ تو خوشی کے موقع پر مذاق سے کہا گیا ہے تم برا کیوں مناتی ہو اور اگر تم کو برا معلوم ہوتا ہے تو لو ہم اس کو منع کر دیتے ہیں اور خادمہ کو فرمایا کہ دیکھ حلیمہ کو کچھ مت کہو تم مجھے کہہ لو ہم پر انہیں مانیں گے۔محمودہ ہماری بیٹی بھی ہے اور بہو بھی “۔( نوٹ ) جاؤ دنیا میں تلاش کر و محبت و شفقت کے یہ نظارے کہیں نہیں ملیں گے۔یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے پاک کئے ہوئے دل کی تجلیات ہیں۔اپنے خدام کے بچوں کو اپنے ہی بچے آپ نے ہمیشہ سمجھا ہے اور ان کی خوشی کو اپنی خوشی اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف محسوس کیا ہے۔شیخ نیاز محمد صاحب پنشنز انسپکٹر پولیس کی روایات شیخ نیاز محمد صاحب پنشنر پولیس انسپکٹر سلسلہ کی تاریخ میں ایک نشان کا رنگ رکھتے ہیں۔شیخ صاحب کے والد میاں محمد بخش صاحب بٹالہ میں سب انسپکٹر پولیس تھے اور وہ اپنے گردو پیش کے حالات کی وجہ سے سلسلہ کے مخالف تھے ان کے قیام بٹالہ میں بعض مقدمات حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف ہوئے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے جس کی صفات میں يَخْرُجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ بھی ہے ان کے گھر میں شیخ نیاز محمد صاحب ایسے مخلص بچہ کو راہ سعادت دکھائی اور وہ سلسلہ میں اخلاص اور صدق کے ساتھ داخل ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو نوازا اور انہیں سعید اور خوش اقبال اولا د عطا فرمائی۔یہ خدا تعالیٰ