سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 559 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 559

559 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ تھوڑے ہی عرصہ میں ایسی غیر معمولی ترقی کی ہے جیسے کہ الہام میں تھی اور میں نے تو ارہاص کے طور پر یہ سب آثار مشاہدہ کئے ہیں اس لئے میں مان چکا ہوں کہ یہی وہ فرزندار جمند ہیں جن کا نام محمود احمد سبز اشتہار میں موجود ہے۔الحمد لله الذي هدانا لهذا ۲۳ کیا اس میں کسی قسم کا شک وشبہ ہے۔تھوڑے عرصہ میں غیر معمولی ترقی کو انہوں نے الہام میں بیان شدہ ترقی کہا ہے اور وہ وہی ہے جو جلد جلد بڑھے گا کے الفاظ میں ہیں۔اور سبز اشتہار والے موعود پر ایمان کا اظہار کر کے اس وعید سے منکروں کو ڈرایا ہے جو نــومـــن ببعض و نكفر ببعض سے وارد ہوتا ہے۔پھر ایک تقریر میں فرمایا: ایک یہ بھی الہام تھا کہ انا نبشرک بغلام مظهر الحق والعلا۔جواس حدیث کی پیشگوئی کے مطابق تھا جو مسیح موعود کے بارے میں ہے کہ يتزوج ويولد له یعنی آپ کے ہاں ولد صالح عظیم الشان پیدا ہو گا۔چنانچہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجود ہیں۔منجملہ ذریت طیبہ کے اس تھوڑی سی عمر میں جو خطبہ انہوں نے چند آیات قرآنی کی تفسیر میں بیان فرمایا اور سنایا ہے اور جس قدر معارف اور حقائق بیان کئے ہیں وہ بے نظیر ہیں۔اب کوئی انہیں معمولی سمجھے اور کہے یہ تو کل کے بچے ہیں۔ابھی ہمارے ہاتھوں میں پلے ہیں اور کھیلتے کودتے پھرتے ہیں تو یا در ہے یہ فرعونی خیالات ہیں۔اس میں فرعونی خیالات کا اشارہ جن احباب کی طرف ہے سب جانتے ہیں میں تو ان کے لئے دعائے ہدایت کرتا ہوں۔(۳) جناب خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم کا فیصلہ مرحوم خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنے رسالہ اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب میں مصلح موعود کے متعلق ایک فیصلہ کن بات لکھی: دو کم از کم میں اپنے متعلق فیصلہ کرنا چاہتا ہوں اس حلف کے بعد مجھ پر حرام ہو گا کہ میں حضرت میاں صاحب کے عقائد کے خلاف کچھ لکھوں۔یا طول باتیں قبول کر لونگا۔یا میں " نقل مطابق اصل ہے غالباً فقرہ یوں ہے ” کچھ لکھوں یا طول باتیں کروں۔یا میں قبول کرلوں گا“