سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 464 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 464

464 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کے پیکر کو دیکھو کہ وہ اس قسم کی بے تکلفی اور فضول مذاق سے بھی کراہت کرتی ہے۔مستورات میں بعض امراض اخلاقی خصوصیت سے عام طور پر پائے جاتے ہیں مگر حضرت سیدۃ النساء ان سب سے متنفر ہے جیسے غیبت یا شکوہ سوت کے متعلق آپ کے جذبات اور عمل کا ذکر پہلی جلد میں آچکا ہے اور جوحسن سلوک دائماً آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی بیوی سے فرماتی رہیں وہ ظاہر ہے اور ان کی اولاد کو اپنی اولا دسمجھا۔چنانچہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو فرمایا: ہمیشہ تمہارے سوتیلے بھائیوں کیلئے دعائیں کی ہیں اور ان کا بھلا ہی خدا سے چاہا ہے کبھی اپنے دل میں ان کو غیر نہیں جانا خواہ حالات کے سبب سے وہ الگ رہے میرا دل ہمیشہ خیر خواہ رہا۔اس دل کی تلاش کرو۔سوتیلی اولاد سے کیا کیا سلوک دنیا کی تاریخ میں نظر آتے ہیں مگر یہ دل ہر قسم کی کدورتوں اور کینہ اور نفرت کے جذبات سے پاک کر دیا گیا اور اس پاک دل کی دعاؤں نے اپنی قبولیت کا کیا نقشہ دکھایا کہ وہ گھر جو حضرت مسیح موعود کیلئے عداوت ونفرت کا مرکز بنا ہوا تھا۔خدا تعالیٰ نے اس مادر مطہر کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور دشمنوں کو دوستوں نہیں غلامی پر ناز کرنے والوں کی صورت میں تبدیل کر دیا۔ان کے حق میں دعا ئیں سنی گئیں اور بالآخر سارا خاندان ایک سلک میں منسلک ہو گیا۔غرض سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے اس جامع بیان سے خواتین کی اصلاح اور بھلائی کا ایک بہترین ہدایت نامہ اور اسوۂ حسنہ ہمارے سامنے ہے۔مائیں اپنی اولاد کی تربیت کو ان اصولوں پر کریں۔بیویاں اپنے شوہروں کے لئے اسی طریقہ عمل کو اختیار کریں جس کی ہدایت حضرت اُم المؤمنین نے اپنی پیاری بیٹی سیدہ مبارکہ بیگم صاحبہ کو کی ہے۔اپنی مجلسوں اور باہمی ملاقاتوں میں اسی راہ پر چلو جو حضرت اُم المؤمنین کا ہے۔اگر اسی رنگ میں رنگین ہمارے گھر ہو جائیں تو یقیناً وہ جنت کا نمونہ ہوں گے۔حضرت ام المؤمنین کی عملی زندگی فی الحقیقت ایک نعمت ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا۔اذکر نعمتی رئیت خدیجتی- میری نعمت کو یاد کرو تم نے میری خدیجہ کو پایا۔یہ وجود سراسر نعمت اور برکت ہے مولیٰ کریم اس نعمت اور اس کے برکات کو تا دیر سلامت رکھ اور توفیق دے کہ ہم اس کی قدر کریں۔اللھم آمین