سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 451
451 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے حضرت اُم المؤمنین کے وجود کو بھی ایک برکت اور نعمت قرار دیا تھا اور آپ کے آنے کے بعد برکات اور الہی تائیدات اور نفرتوں کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس لئے خدا تعالیٰ کے ان انعامات اور برکات پر آپ کو اس قدر ناز تھا اور یہ ناز ایک شکر گزاری اور تحدیث بالنعمۃ کا رنگ لئے ہوئے تھا کہ آپ کبھی کبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کمال محبت اور آپ کے کمال و احترام کے باوجود یہ بھی فرما دیا کرتی تھیں کہ مرے آنے پر خدا کی یہ برکت نازل ہوئی۔اس سلسلہ میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا ایک مشاہدہ اور تأثرات کو پیش کرتا ہوں۔حضرت امیر المومنین نے مکرمی مرزا عزیز احمد صاحب کے خطبہ نکاح میں جو حضرت میر محمد الحق صاحب کی صاحبزادی سے ہوا ایک نہایت لطیف اور ایمان افزا خطبہ نکاح پڑھا اور اس میں آپ نے منجملہ دیگر حقائق کے اس امر پر خصوصیت سے روشنی ڈالی کہ الہامی جوڑے نہایت بابرکت ہوتے ہیں اور اسی سلسلہ میں حضرت اُم المؤمنین کا ذکر اپنے مشاہدہ اور تاثرات کے رنگ میں فرمایا۔چنانچہ فرماتے ہیں: یہی وجہ ہے کہ الہامی جوڑے نہایت بابرکت ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رویاء میں دکھائی گئیں کہ ان سے آپ کی شادی ہوگی۔بہ ظاہر کس قد راختلاف کا مقام تھا کہ بڑی عمر کے مرد کی چھوٹی عمر کی عورت سے شادی تجویز ہوئی تھی اور سمجھا جا سکتا تھا کہ اس میں کوئی برکت نہ ہوگی۔آج کل شاردا ایکٹ کا سارا دارو مدار ہی اس پر ہے کہ اس کے حامی کہتے ہیں۔چھوٹی عمر کی لڑکی کی شادی بڑی عمر کے مرد سے نہیں کرنی چاہئے۔شار داہل میں لڑکی کے جوان ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔تاکہ جب وہ جوان ہو جائے گی تو خود بڑی عمر کے مرد سے شادی کرنے سے انکار کر سکے گی۔لیکن دنیا کی تمام شادیاں جن میں عمر کا نا گوار تفاوت نہ ہو۔عین جوانی میں ہوئی ہوں۔مال و دولت ، آرام و آسائش کے سارے سامان انہیں میسر ہوں۔کیا ان میں سے کوئی ایک بھی ایسی ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت محمد ﷺ کی شادی کے مقابلہ میں رکھی جا سکے؟ کیا کسی ایک شادی میں بھی وہ محبت وہ فدائیت پائی جاتی ہے جو محمد ﷺ کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو محمد عہ سے تھی ؟ باوجود اپنے انتخاب کے عمر میں تفاوت نہ ہونے کے اور ایک دوسرے کے ساتھ پہلے سے محبت رکھنے کے جو شادیاں ہوئیں ان میں برکت نہ ہوئی۔لیکن