سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 424 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 424

424 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ خوشنودی (۵) جب پہلی دفعہ حضرت اماں جان سلمہا میری بھانجی حفیظ کے گھر تشریف لے آئی تھیں۔گھر دیکھ کر بہت پسند فرمایا اور اظہار بھی کیا کہ حفیظ تمہارا گھر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تم نے بہت سلیقہ سے رکھا ہے۔اس کے بعد دوبارہ جب تشریف لے آئیں تو صاحبزادہ میاں منور احمد صاحب کی دلہن کو بھی ساتھ لے آئیں اور نہایت بے تکلفی اور محبت سے سارا گھر دکھلایا کہ یہ کھانے کا کمرہ ہے۔اس میں حفیظ رہتی ہیں۔اس میں خالہ بھانجیاں رہتی ہیں۔عیادت (۱) گزشتہ سال کی بات ہے جب میں قادیان میں ہی تھی میری بھانجی کی لڑکی ٹھکلت بڑی سخت بیمار ہو گئی تھی۔میں دو تین دفعہ آپ کے پاس دعا کی درخواست کرنے گئی تھی۔اس کے دو چار دن بعد آپ خود بچی کو دیکھنے کو تشریف لے آئیں۔اس کے بعد جب تک بچی کو صحت نہیں ہوئی روزانہ کسی عورت کو بھجوا تیں کہ اب لڑکی کا کیا حال ہے۔ایک دن بچی کی حالت بہت خطرناک ہوگئی تھی۔اس دن آپ بھی اتفاق سے تشریف لے آئیں تھیں۔گھر جا کر ایک عورت سے نسخہ بھجوایا کہ یہ بہت مجرب ہے بچی کوضرور پلا ؤ۔بیت الدعا میں (۷) میں جب کبھی قادیان جاتی ہوں ضرور بیت الدعا میں دعا کر کے آتی ہوں۔پہلے پہل اجازت لینے سے طبیعت بہت ڈرتی تھی۔ایک دن دعا کرنے کی نیت سے آئی اور بڑی دیر ٹھہری لیکن جرأت نہ ہوئی۔پھر بہت دیر بعد ڈرتے ڈرتے اجازت مانگی۔اس پر آپ نے ہنستے ہوئے فرمایا۔تم جب بھی چاہو آ کر دعا کر لیا کرو۔الحَمدُ لِله عَلی ذالک۔والدہ صاحبہ سردار امیر محمد خاں صاحب کے تاثرات والدہ صاحبہ سردار امیر محمد خاں صاحب کوٹ قیصرانی کے تمندار خاندان کی معزز اور تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے اہل بیت سے محبت وفدا کاری کا جذ بہ یہ