سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 315 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 315

315 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ مقدم نہیں کیا تو دوسرا حصہ شائع کرنے کے خیال میں بھی کسب زر کا خیال جاگزیں نہیں۔میری غرض ان حقائق کو پبلک میں لانا ہے جو اس زمانہ کی خدیجہ کی ذات سے وابستہ ہیں اور جماعت جن حقائق سے ناواقف محض ہے اور چونکہ جماعت ان حقائق سے واقف نہیں اس لئے ان برکات سے بھی پورے طور پر حصہ نہیں لے سکتی۔ان واقعات کے اظہار کے بعد اگر کسی کے دل میں ایسا خیال باقی رہے تو میں اسے اللہ تعالیٰ کی ذات کا واسطہ دیکر کہوں گا کہ وہ اس کتاب کے دوسرے حصے کی خرید میں حصہ نہ لے۔دوسرا حصہ کب شائع ہوگا میں اب حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ سیرت اُم المؤمنین کا دوسرا حصہ کب شائع ہوگا۔مگر سال کے اندر کسی وقت بھی شائع ہو سکے گا۔اس کتاب کی آئندہ مستقل قیمت تین روپے ہوگی۔پہلے حصہ کی بھی اور دوسرے کی بھی۔میں چاہتا ہوں کہ اگلا حصہ پورا پانچ ہزار شائع ہو اور میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پانچ ہزار خریداروں کا مہیا ہو جانا بہت آسان ہے۔جن احباب اور خواتین کو اس کتاب کے پڑھنے میں کوئی لذت محسوس ہو اور وہ اسے اپنے ایمان میں اضافہ کا باعث خیال کریں وہ اپنی خریداری کو انگلی کتاب کیلئے ابھی سے رجسٹر کرا دیں اور قیمت بھی بطور پیشگی حضرت سیٹھ صاحب کے پاس جمع کرا دیں۔تا کہ جس وقت کتاب تیار ہو جائے اسی وقت سال کے کسی بھی حصہ میں پریس میں دے دی جائے۔اس کتاب کی اشاعت میں حصہ جن احباب نے اس کتاب کی اشاعت میں حصہ لیا ہے میں ان کا از حد شکر گزار ہوں اور ان معاونین کرام کا جنہوں نے نسخوں سے لیکر ۳۰۰ نسخوں تک خرید کر میرا ہاتھ بٹایا اور سیرت کے عالم وجود میں لانے کا باعث ہوئے۔میں ان کے اسماء گرامی بطور ایک تاریخی واقعہ کے اس کتاب میں شائع کرتا ہوں۔جزاهم الله احسن الجزاء۔اور احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان سب احباب کیلئے دعا کریں جو اس کتاب کی خرید میں شریک ہوئے۔حتی کہ جن کے اسماء میں شائع نہیں کر سکا ان کیلئے بھی دعا کریں اور میں نہایت ادب سے سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اور حضرت سیدۃ النساء