سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page iii of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page iii

عرض ناشر کتاب ”سیرت حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ ام المؤمنین حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی سیرت و سوانح پر مشتمل محترم محمود احمد صاحب عرفانی کی تصنیف ہے جو مجلس انصار اللہ پاکستان کی شائع کردہ ہے۔اس کتاب کی پرنٹ ریڈی فائل مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے اشاعت کی کلیئرینس کے ساتھ ہمیں بتوسط نظارت اشاعت ربوہ موصول ہوئی ہے۔فجز اھم اللہ تعالیٰ۔انہیں کی ذمہ داری پر نظارت نشر و اشاعت قادیان سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس کی تیاری کے سلسلہ میں کام کرنے والے جملہ معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ناظر نشر و اشاعت قادیان