سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 153 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 153

153 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ چار کاموں کا ہے خیال مجھے واسطے ان کے ہے ملال مجھے مسجد و ہسپتال مردانہ اک زنانہ بھی ہے شفاخانه کچھ غریبوں کے واسطے ہیں مکاں امن و آرام سے بسیں وہ جہاں میں نے کی ہے یہ اس لئے تکلیف میرا مالک قوی ہے میں ہوں ضعیف میرے دکھ کو خدا کرے آسان غیب سے بخشے وہ مجھے سامان پانچ تاریخ تھی ستمبر کی مجھ کو توفیق جب خدا نے دی قادیان سے چلا بسوئے سفر کی سواری سے میں نے قطع نظر پا پیاده چلا بٹالہ کو اس سے مقصد تھے میرے دل میں دو اپنی قوت کو آزماؤں میں ریل تک پا پیادہ جاؤں میں دوسرے کچھ کرایہ بچ جائے راہ مولیٰ میں وہ بھی کام آئے مجھ کو دُکھ ہو دے قوم سکھ پائے میری خدمت یہ اس کو یاد آئے لا ہور کی طرف روانگی فرمایا: تیسرے درجہ کا ٹکٹ لے کر فضل حق سے چلا میں بسوئے سفر لاہور تک کا قصد کیا ابر و باراں نے میرا ساتھ دیا خوف آتا تھا سخت بارش دل ڈراتے ہوا کے دھکے تھے اسی بارش میں پہنچے ہم لاہور نظر آتے تھے طور کچھ بے طور اسی کیچڑ میں میں گیا لاہور میری ہمت پہ آپ کیجئے غور