سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 48
48 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اللهِ إِن كُنتُم صدِقِين - فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوافًا تَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ - یہ تحدی قرآن کریم کے متعلق تھی اور آج تک کوئی دشمن اسلام اس تحدی کے خلاف کھڑا نہ ہو سکا۔بالکل اسی تحدی کا جلوہ اس آخری دور میں ہوا اور خدا تعالیٰ نے اس شادی کو ایک نشانِ خاص بنایا اور اس سے پیدا ہونے والی اولاد کیلئے وعدے دیئے۔ان کی کثرت نسل کی شہادت دی ان کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے اور پھیلنے کی بشارت دی۔پھر ایک موعو دلڑکے کی بھی بشارت دی۔یہ تحدی اس امر کی دلیل ہے کہ اس خاندان کا عالم وجود میں لانا ایک بہت بڑا نشان ہے۔یہ نشان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی ایک ابدی دلیل ہے بشرطیکہ کوئی دیدہ بینا ہو۔پس یہ خاندان شعائر اللہ میں سے ہے جس طرح دیگر شعائر اسلام کا احترام قیام ایمان کیلئے ضروری ہے اسی طرح ان کا احترام، ان کی محبت ، ہمارے ایمان کا ایک جز ولا نیفک۔حوالہ جات > += ابراهيم: ۳۸ ماثر الامراء رسالہ ہوش افزاء مصنفہ حضرت خواجہ میر در درحمۃ اللہ علیہ اقتباس الانوار مصنفہ مولا نا محمد اکرام صاحب براسوی ،حدیقۃ الاولیاء میخانه در د صفحه ۱۳ تاریخ ہند د کاء اللہ خان ماثر الامراء ملاحظہ ہو حیات النبی حصہ اوّل ۱۹ ماہ شوال ۴ جلوس۔سیرت المہدی حصہ سوم صفحہ ۱۴۸ تذکره صفحه ۱۲۴ البقرة: ۲۵،۲۴