سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 558 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 558

558 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ منکرین خلافت نے اسے تین سو برس کے بعد آنے والے پر پیشگوئی کو لمبا کرنا چاہا مگر خدا تعالیٰ نے مصلح موعودؓ کو ظاہر کر دیا۔مرزا خدا بخش صاحب لکھتے ہیں : ایک دفعہ ایسے وقت میں جب کہ ابھی تک مسیح موعود کی کوئی اولا دنئی زوجہ سے جو ایک بڑے مشہور خاندانِ سادات سے تھیں نہیں ہوئی تھی پیشگوئی کی کہ ایک لڑکا پیدا ہوگا جو مشرق سے مغرب تک دین اسلام کو پھیلائے گا۔اس کا نام بشیر و عنمو ائیل ہوگا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا۔دیکھو ضمیمہ ریاض ہند مورخہ یکم مارچ ۱۸۸۶ ءسو یہ پیشگوئی بھی بکمال صفائی پوری ہو گئی اس وقت تک چار ہی لڑکے موجود ہیں جن میں سے ایک وہ موعود بھی ہے جو اپنے وقت پر اپنے کمالات ظاہر کرے گا اور جو حضرت اقدس کا جانشین ہوگا۔۲۲ (۲) جناب مولوی محمد احسن صاحب مرحوم و مغفور کا بیان جناب مولوی سید محمد احسن صاحب حضرت اقدس کے دعوی مسیحیت کے آغاز میں بڑے قلمی معاونین اور مخلصین میں سے تھے۔خلافت ثانیہ کے انتخاب تک وہ خلافت ثانیہ سے وابستہ رہے بعد میں بعض حالات ذاتی کی وجہ سے انہیں لغزش ہوئی۔لیکن بالآخر خدا تعالیٰ نے ان کا خاتمہ بالخیر کر دیا اور انہوں نے تو بہ کر کے خلافت سے وابستگی اختیار کر لی۔انہوں نے حضرت خلیفہ اول کے عہد خلافت میں 4 جنوری ۱۹۱۱ء کو ایک خطبہ جمعہ دیا جو الحکم ۱۴ جنوری ۱۹۱۱ء میں ظہور القلم کے عنوان سے شائع ہوا۔اس خطبہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض نشانات کے پورا ہونے کو بطور شواہد پیش کر کے فرمایا۔پس جبکہ صدہا یہ الہام اس زور وشور سے پورے ہوئے کہ جو الہام ذریت طیبہ کیلئے ہیں کیا وہ پورے نہ ہوں گے کلا و حاشا ضرور پورے ہوں گے۔ان الہامات پر بھی کامل طور پر ایمان ہونا چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ نو من ببعض و نكفر ببعض کی وعید میں کوئی آجاوے۔نعوذ باللہ خصوصاً ایسی حالت کہ آثار ان الہامات کے پورے ہونے شروع ہو گئے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح کے حکم سے ہماری کل جماعت کے وہ امام ہیں اور انہوں نے