سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 383 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 383

383 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ میں یہ خیال بڑی قوت کے ساتھ حرکت کرتا ہے خاں صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک نادر اور گراں بہا تبرک کی حفاظت کا بڑا اہتمام کیا اور اس کو اس بادشاہ کو ہدیہ دینے کی وصیت کی جو سب سے پہلے قادیان میں آئے بے شک یہ بہت اچھا جذ بہ ہے لیکن مجھے روحانی طور پر ایک کوفت ہوئی کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طبیہ عجائب گھر کی وسعت اور بقاء کے لئے ایک سوال برنگ آرزو کر دیا اور یہ گویا اس تحفہ کی قیمت ہے میرا اپنا ذوق یہ کہتا ہے کہ یہ تحفہ اپنے حق دار کے پاس پہنچ چکا ہے یہ میرا ذوق ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب معمر اللہ ہی وہ پہلے بادشاہ ہوں گے میں پھر کہتا ہوں کہ یہ میرا ذوق ہے۔اگر کسی بیرونی بادشاہ کے حصہ میں یہ سعادت آئے تب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی پوری ہو کر ہی رہے گی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت والد صاحب قبلہ کے طفیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت سے نادرات اور تبرکات عطا فرمائے ہیں اور آپ نے ہمیشہ مجھے خصوصاً اور میرے بھائیوں کو عموماً یہ وصیت کی ہے کہ بادشاہ اس سلسلہ میں آئیں گے اور دنیا کے خزانے ان تبرکات کیلئے پیش کرنے میں بھی انہیں خوشی ہوگی کہ یہ تبرکات ملیں۔یا درکھو دنیا کی کسی متاع کے بدلے ان کو جدا نہ کرنا نہ مسیح موعود دوبارہ دنیا میں آ سکتا ہے نہ اس کے تبرکات مل سکتے ہیں دنیا کی دولت اور سونے چاندی کے سکے اور جواہرات کی کوئی قسم ان کا بدل نہیں ہو سکتا۔میں جب جب حضرت والد صاحب کے پاس گیا تو وہ اپنے تاثرات اور ذوق معرفت سے مجھے سعادت بخشتے ہیں تو اس چیز کا ذکر ضرور آتا ہے۔بہر حال یہ ایک قلبی جوش تھا جس کی لہر میرے دل میں اُٹھی اور میں نے قلم کے ذریعہ اسے کاغذ پر پھیلا دیا۔محمود عرفانی (۴) حضرت اُم المؤمنین بہت رقیق القلب ہیں وہ کسی کی مصیبت اور تکلیف سے بے حد متاثر ہوتی ہیں وہ بنی نوع انسان کی بے حد دستگیری فرماتی ہیں اور بیسیوں یتیم بچوں اور بچیوں کو اپنے گھر میں رکھ کر پالا پوسا اور ان کی شادیاں کیں اور کافی جہیز دے کر احسن طور پر رخصت کیا۔ان کے ہی نقش قدم پر خاندان نبوت کے درخشندہ گو ہر عمل پیرا ہیں اور یہ حضرت ام المؤمنین کی عملی تربیت کا نتیجہ ہیں۔آپ ایک مشعل راہ ہیں اللہ تعالیٰ اسے تادیر سلامت رکھے۔آمین خاکسار حکیم عبدالعزیز ما لک طبیہ عجائب گھر