سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 365
365 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نشان ہے۔کیونکہ یہ ساری برکت اور یہ تقویٰ یہ طہارت اور یہ ایمان اور روحانیت آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پاک صحبت کے طفیل میسر ہوئی۔آپ کا وجود دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور عافیت کے ساتھ دیر تک سلامت رکھے اور آپ کا مبارک سایہ ایک لمبے عرصہ تک خاندان اور تمام جماعت کے سر پر قائم رہے۔آمین ثم آمین۔اللهمُ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ و بَارِک وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ العَلَمِينَ خاکسار شیر علی عفی عنہ ۱۷/اخاء ۱۳۳۱ ہش (۴) نواب محمد عبداللہ خاں صاحب کے تاثرات نواب محمد عبد اللہ خاں سلمہ اللہ تعالیٰ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب شیروانی کے صاحبزادہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ صہبری تعلقات کی وجہ سے آپ کے اہلِ بیت میں داخل ہیں۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحب آپ کے حبالہ نکاح میں آئیں۔نواب صاحب ممدوح کے تأثرات عزیز مکرم محمود احمد عرفانی نے الحکم ۱۴/۷ مئی ۱۹۴۳ ء میں ان کے ایک جلسہ نصرت آباد اسٹیٹ کی روئداد کے ذیل میں شائع کئے تھے۔میں ان کو معہ اس نوٹ کے جو انہوں نے لکھا تھا۔یہاں درج کرتا ہوں۔(عرفانی کبیر) ہمارے سب کام خدا ہی کے لئے ہیں نصرت آباد داسٹیٹ سندھ کی ان جدید اسٹیٹس میں سے ایک ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے فرزندوں کو خود عطا فرمائی ہیں۔یہ اسٹیٹ جناب مخدوم محترم خان محمد عبد اللہ خاں صاحب کی ہے۔۱۹۴۰ء میں کچھ حالات ایسے پیدا ہو گئے تھے۔خاں صاحب موصوف بہت سے مالی خسارے میں گھر گئے تھے۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ مشکلات کے بادل دھوئیں کے بادلوں کی