سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 344
344 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کی حرم محترم صفات الہی کی جلوہ گری کی محل رہی ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان اندھیری رات کی گھڑیوں کی شاہد ہیں جہاں تکلف و تصنع کام نہیں آتا۔اس نبی کی صحبت میں جو کچھ حاصل ہوا وہ دنیا و مافیہا سے بڑھ کر ہے۔اے مادر مہربان تجھ پر ہزاروں صلوٰۃ السلام ہم غریبوں پر بھی نظر کرم رکھو۔گناہ گارو کمزور ہونے کی وجہ سے ساتھ رہنے کے قابل نہیں۔میرے اللہ اپنے فضل وکرم سے اور اپنے عاجز بندوں پر رحم کر کے اس وجود باجود کو ہمارے سروں پر دیر تک سلامت رکھیو۔آمین