سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 341 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 341

341 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ مهمان نوازی باوجود اس کے کہ میں ایک طویل زمانے تک خدمت میں حاضر رہی لیکن مجھے وہ اپنا مہمان ہی خیال فرماتی رہیں اور ہر طرح کی تواضع و اکرام کا اظہار فرماتی رہیں اور جب سالانہ جلسہ کے موقعہ پر مجھے جلسہ گاہ جانا ہوتا تو آپ موٹر میں مجھے بھجوا دیتیں۔میرے باغ کا پھلنا پھولنا میں نے حضرت اُم المؤمنین کی خدمت میں ایک مرتبہ اپنے باغ کے پیتے اور لال موز تے اور لال موز * بطور تحفہ پیش کیا تھا آپ نے قبول فرمایا اور اسی وقت تناول فرمایا اور دعادی اور میں دیکھتی ہوں کہ اس کے بعد سے میرا باغ اتنا ثمر ور ہوا کہ پہلے اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا تھا بالخصوص پپیتے کے درخت اب مختلف قسم کے صدہا کی تعداد میں نصب ہو گئے ہیں۔پہلے سے دگنی گنی آمدنی ہونے لگی میرا ایمان ہے کہ حضرت ائم المؤمنین کی دعا کی ہی برکت ہے خدائے تعالیٰ مجھے حضرت کی دعائیں لینے کے مواقع عطا فرمائے۔آمین اپنے پوتے صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سے محبت یوں تو خاندان کے بنیادی فرد ہونے کی حیثیت میں آپ ہر فرد خاندان سے محبت والفت سے پیش آتی ہیں لیکن صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اپنے بڑے پوتے سے خاص اُلفت ہے۔ایک مرتبہ عاجزہ کو صاحبزادہ صاحب کا مکان لے جا کر بتلایا جو کہ حضرت نے تعمیر کروایا ہے آپ نے اس مکان کے بالائی حصہ پر بیت الدعاء بتلا کر فرمایا کہ میں نے تبر گا حضرت مسیح موعود کے گھر کی ایک اینٹ مکان کے بالائی حصہ میں لگوادی ہے۔حضرت کا یہ جذبہ عقیدت حضرت مسیح موعود کی صداقت کی ہزار دلیلوں سے بڑھ کر ایک دلیل ہے۔شادی و غمی کے نظارے میرے قادیان کے قیام کے دوران میں کئی مواقع ایسے آئے جن میں مجھے حضرت ام المؤمنین کی ارنڈ خربوزہ لا کے لال کیلا