سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 334 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 334

334 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ بعد سے انتقال تک میں نے مرحومہ کو دیکھا سابقہ اس دنیا دارانہ وصوفیانہ طرزِ زندگی کو بالکل خیر باد کر کے متقیانہ رنگ میں وَأَمَّا بِنِعْمَتِ رَبِّكَ فَحَدِتْ کے ماتحت حسب ضرورت عمدہ لباس وغیرہ پہنا کرتیں چنانچہ حضرت ام المؤمنین پر بھی یہ امر جب کہ ظاہر ہوا تو وہ بہت مسرور ہوئیں چنانچہ جب کہ ہماری خوشدامن صاحبہ کا انتقال ہوا تو حضرت اُم المؤمنین نے ان کی اولاد کے نام ایک تعزیت نامہ اپنی انتہائی کرم فرمائی سے جوتحریر فرمایا اتفاقاً وہ میرے شوہر (مولوی سید بشارت احمد صاحب و میرے دیور مولوی حکیم میر سعادت علی صاحب مرحوم ) کے پاس موجود ہے کو تحریر فرماتی ہیں کہ : سم الله الرحمن الرحيم بسم از قادیان دارالامان ۱۵۔دسمبر ۱۹۲۳ء عزیزانِ من سلامت رہیں ! اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔آپ کے عزیز نامہ سے یہ سن کر از حد تأسف ہوا کہ آپ کی والدہ صاحبہ اور ہماری مخلص اور اخلاص مند خاتون نے داغ جدائی دیا۔اللَّهُمَّ اغْفِرُ مرحومہ بہت اخلاص مند احمدی خاتون تھیں۔ان کی علالت کی حالت میں بھی دعائیں کیں مگر اللہ تعالیٰ کو اپنے پیارے ہر طرح آرام و راحت میں رکھنے پسندیدہ ہیں گو ہمارے لئے وہ جدا اور نظروں سے پوشیدہ ہیں مگر بیٹوں کے ہاتھوں سپردخاک ہو کر مقام اعلیٰ کو پہنچ گئیں۔خدائے ذوالجلال نیکیوں کو ضائع نہیں کرتا اور آخر جو ملا ہے وہ بچھڑے گا۔چند روز بعد ہم بھی ان سے ملاقی ہونے والے ہیں۔مرحومہ مغفورہ اپنے اخلاق حسنہ اور نیکی و تقویٰ کے باعث ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہیں گی اور اللہ تعالیٰ ان کے نیک اعمال کے باعث اجر عظیم عنایت کرے گا اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے گا باقی رہا اولاد کیلئے جدائی کا صدمہ ہو جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پیارا رکھتے ہیں وہ کبھی غمزدہ نہ ہونے چاہئے اس پیارے پر سب پیارے قربان ہیں۔اب دعا ہے کہ خدا وند کریم مغفورہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیوے اور جنت کے اعلیٰ مقامات کا وارث کرے ہم کو جملہ متعلقین سے دلی ہمدردی ہے۔والسلام آپ کی ہمشیرہ اور بہوؤں سے خاص اظہار ہمدردی ہے اللہ تعالیٰ سب کو مرحومہ کی نیکیوں کا حاجی بیگم صاحبہ اور عاجزہ اور شرف النساء بیگم صاحبہ اہلیہ حکیم صاحب مرحوم