سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 330
330 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ـوالنّ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ابتدائی کلمہ سيرة أم المؤمنين (متعنا الله بطول حياتها ) مرحوم محمود احمد عرفانی نوراللہ مرقدہ نے بستر علالت نہیں بستر مرگ میں لکھی اور اس نے مجھے لکھا کہ ابا جی میں نے اس کتاب کی تالیف کے لئے جان کی بازی لگا دی ہے آخر وہ کتاب لکھ گیا اور جان قربان کر گیا جو تبویب اس کے زیر نظر تھی وہ اس کو بھی بوجہ غلبہ مرض پورے طور پر محوظ نہ رکھ سکا۔بہر حال اس نے بہت قابل قدر کام کیا مجھے یقین ہے خدا تعالیٰ نے اسے قبول فرمایا۔کتاب کی پہلی جلد میں حضرت اماں جان کا مضمون تا ثرات صحابہ اور صحابیات کے سلسلہ میں آنا چاہئے تھا لیکن چونکہ وہ شروع ہو چکا ہے اس لئے دوسری جلد کا آغاز اسی کی تکمیل سے کیا جاتا ہے تا کہ سلسلہ قائم رہے احباب جلد اوّل میں اس مضمون کا ابتدائی حصہ صفحہ ۲۹۵ سے ۲۹۹ تک پڑھ لیں اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم سے میں مرحوم کے مرتب کردہ نوٹس کی بناء پر اس جلد کی تکمیل کرتا ہوں۔الله الموفق والمستعان عرفانی کبیر یکم اکتو بر۱۹۴۴ء