سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 329 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 329

بسم الله الرحمن الرحيم 329 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نحمده و نصلى على رسوله الكريم عرض حال سيرة أم المؤمنین کے دوسرے حصہ کی اشاعت کا اعلان میں فطرتی جذبات کے اٹڈ تے ہوئے سیلاب میں کر رہا ہوں اس کے مصنف شیخ محمود احمد عرفانی رحمۃ اللہ علیہ نے جن حالات میں اس کتاب کی تالیف شروع کی وہ احباب سے مخفی نہیں۔سالہا سال کے ایک مریض نے اپنی ساری طاقتوں کو اس کی تکمیل میں لگا دیا۔بیماری کے شدید حملے ایک طرف اور باوجودطبی مشوروں کے اس کی محنت ایک طرف آخر اسی معرکہ قلم میں وہ شہید ہو گیا۔اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔کتاب کی تالیف کی داستان وہ خود حصہ اوّل میں لکھ چکا ہے دوسرا حصہ اس کے نوٹوں اور یادداشتوں کو لے کر مرتب کر دیا گیا ہے جہاں میرا نوٹ ہے وہاں امتیاز کیلئے (عرفانی کبیر ) لکھ دیا ہے۔میں نے اس کتاب کے لئے تشہیر کی ضرورت نہیں سمجھی۔مرحوم کی خواہش کی تکمیل ہی میرے لئے خوشی کا موجب ہے کہ اس سے اس کی روح کو شرور ہو گا۔اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے اور جس مقصد کے لئے اسے لکھا گیا ہے وہ پورا ہو۔آمین میں نے خود بھی اسے بیماری کی حالت میں مکمل کیا جس کی وجہ سے طباعت میں غلطیاں ممکن ہیں جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔میری بیماری کی وجہ سے فوٹو نہیں دیئے جا سکے۔خاکسار یعقوب علی عرفانی کبیر ۲۵ جولائی ۱۹۴۵ء