سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 295
295 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ رکھ کر رو پیہ نکلوایا اور تحریک جدید کو بھیج دیا۔اب مجھے اس زیور کے چھڑانے کی فکر پیدا ہوئی تو میں نے حضرت اماں جان کو لکھا کہ مجھے بیس روپے درکار ہیں۔مجھے منی آرڈر کر دیں۔حضرت اماں جان نے بیس روپے مجھے بذریعہ منی آرڈر فورا بھیج دیئے اور میں نے وہ زیور چھڑالیا۔میں ان واقعات پر بھی کوئی تشریحی یا توضیحی نوٹ نہیں لکھ رہا۔احباب خود اندازہ لگالیں۔حضرت اُم المؤمنین اور سلسلہ کیلئے آپ کی مالی قربانیاں حضرت اُم المؤمنین نے سلسلہ کے ہر کام میں بے دریغ روپیہ صرف کیا اور آپ کی ان مالی قربانیوں کے متعلق میں ایک نہایت تفصیلی بحث سیرت کی دوسری جلد میں لکھنے والا ہوں۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ سلسلہ کی کوئی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اور پھر آپ کے بعد ایسی نہیں اٹھی جس میں آپ نے مالی قربانی کا حصہ نہ لیا ہو۔سلسلہ کی مساجد، سلسلہ کے تبلیغی مشن ہنگر خانہ، لجنہ اماءاللہ، لنڈن مسجد ، برلن مسجد، لنگر کیلئے دیگوں کی ضرورتوں کا مہیا کرنا، اخبار الفضل کے قیام میں حصہ لینا ، منارة أسبح ،تحریک جدید۔الغرض سلسلہ کی کوئی تحریک پیدا نہیں ہوئی جس میں حضرت اُم المؤمنین نے نہایت فیاضی اور فراخ دلی سے حصہ نہ لیا ہو۔یہاں اس حصے میں میں صرف آپ کی اس مالی قربانی کو جو آپ نے تحریک جدید کے دس سالہ سلسلہ میں کی ہے کا ذکر کروں گا تا کہ معلوم ہو سکے کہ اس عظیم الشان تحریک میں اُم المؤمنین اور آپ کے خاندان نے شاندار اور قابلِ تعریف قربانی کی ہے۔حضرت اماں جان از محترمہ امۃ اللہ بشیرہ بیگم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ حیدر آباد ( دکن ) اہلیہ مولوی سید بشارت احمد صاحب امیر جماعت حیدر آباد (دکن) دامان نگہ تنگ و گل حُسن تو بسیار بچین بہار تو ز دامان گله دارد ایک مدت سے مجھے خیال تھا کہ حضرت اُم المؤمنین سلمہا اللہ تعالیٰ کے شمائل پر میں اپنے دیرینہ ذاتی مشاہدات میں سے کچھ لکھوں۔مگر یہ دیکھ کر کہ سلسلہ کے سارے زبر دست اہل قلم کبھی بھی آپ کی سیرت پر کوئی خامہ فرسائی نہیں کرتے اور میں نے یہ خیال کیا کہ غالباً حضر تہ علیا اماں جان کی ناپسندیدگی