سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 272
272 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا شریف احمد صاحب، حضرت نواب سیده مبارکہ بیگم صاحبہ ، حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ۔ان کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔پانچوں جو کہ نسل سیّدہ ہیں یہی ہیں پنج تن جن پر بناء ہے عام طور پر لوگوں میں اس شعر کے متعلق یہی مشہور ہے کہ اس شعر کی مصداق موجودہ پانچوں اولادیں ہیں۔مگر حضرت میر محمد اسماعیل صاحب سول سرجن جنہوں نے از راہ شفقت وکرم بڑی توجہ سے میری اس کتاب کو دیکھا اور مناسب اصلاح فرمائی ہے، نے اس تاریخی غلطی کی اصلاح فرمائی ہے۔آپ نے تحریر فرمایا کہ یہ شعر صاحبزادی امتہ الحفیظ کی پیدائش سے پہلے کا ہے۔یعنی ۱۹۰۴ ء کا ہے۔اس میں پانچویں ممبر صاحبزادہ مبارک احمد صاحب ہیں۔چنانچہ میں اس تاریخی غلطی کی اصلاح کرتا ہوں کہ چونکہ صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کی وفات ہوگئی اور اس کے بعد بھی پانچ اولاد میں رہیں اس لئے اس تاریخی حقیقت کے باوجود بھی اگر اس شعر کو آج بھی استعمال کر لیا جائے تو کوئی حرج نہ ہوگا۔جب تک صاحبزادہ مبارک احمد زندہ رہے وہ اس پنج تن میں شامل رہے۔اور ان کی وفات کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے پانچ کا وجود قائم رکھا اس لئے ہم اس مفہوم کیلئے اس شعر کو استعمال کر سکتے ہیں۔یہ سب کے سب خدا کے وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کی خدمت اور تائید کے لئے پیدا کئے گئے اور یہ سب اور ان کی اولادیں اس کام میں ہمہ تن مصروف ہیں۔حضرت اُم المؤمنین اور تربیت اولاد یہ ایک نہایت اہم مضمون ہے کہ حضرت ام المؤمنین تربیت کس طرح فرماتی تھیں۔ہر شخص کو اپنے گھر میں تربیت اولاد کی ضرورت پیش آتی ہے اور وہ اس کتاب میں اس موضوع کی ضرور تلاش کرے گا۔اس سلسلہ میں سب سے اہم بیان حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا ہے جو آپ نے اس کتاب