سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 256
256 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ابھی ہم نے بیان کی ہے۔اس کی تکمیل کے لئے خدا تعالیٰ دوسرا بشیر بھیجے گا اور خدا۔۔۔تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا کہ ایک دوسرا بشیر تمہیں دیا جائے گا۔جس کا نام محمود بھی ہے وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم ہوگا يخلق الله مايشاء“ ٤٠ اس طرح ایسے بیٹے کی نسبت جو اس قدر ا بتلاؤں کے بعد آنے والا تھا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: ”سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک ز کی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و نسل سے ہوگا۔۔۔۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت وغیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا ( اس کے معنی سمجھ میں نہیں آئے ) دوشنبہ ہے مبارک دوشنبه فرزند دلبند گرامی ارجمند - مظهر الاوّل و الأخر - مظهر الحق والعلاء كان الله نزل من السماء - جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور۔جس کو خدا تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے۔اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رُستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔‘ے۔پھر دوسری جگہ فرمایا: ہمیں اس رشتہ کی درخواست کی کچھ ضرورت نہیں تھی۔سب ضرورتوں کو خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا تھا۔اولاد بھی عطاء کی اور ان میں سے وہ لڑکا بھی جو دین کا چراغ ہوگا۔بلکہ ایک اور لڑ کا ہونے کا قریب مدت تک وعدہ دیا۔جس کا نام محمود احمد ہوگا اور اپنے کاموں میں اولوالعزم نکلے گا۔‘۴۲