سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 242 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 242

242 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت ام المؤمنین نے اس بچی کی پیدائش پر سارے شور وغوغا کو نہایت حوصلہ سے سنا اور ان کے ایمان میں ذرا جنبش پیدا نہ ہوئی اور جب وہ خدا کے پاس بلائی گئی تو آپ نے نہ کوئی گھبراہٹ کا اظہار کیا اور نہ جزع فزع کیا بلکہ بالکل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرح رضا بالقضاً کا ثبوت دیا۔جیسے میں واقعات سے ثابت کروں گا۔جس خوشی سے اُسے لیا تھا۔اسی خوشی سے اپنے مولا کو واپس کر دی۔پہلی اولاد صاحبزادی تاریخ پیدائش مئی ۱۸۸۶ء تاریخ وفات جولائی ۱۸۹۱ء کل عمر پانچ سال دوماه اس کی شان كَرَمُ الجَنَّةِ دوحة الجنَّةِ بشیر اوّل حضرت ام المؤمنین کے بطن سے دوسرا بچہ بشیر اول پیدا ہوا۔بشیر اول کی پیدائش ۱۷ اگست ۱۸۸۷ء کی رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی یعنی اس وقت یکشنبہ کے دن کا آغاز ہورہا تھا۔اس بچہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہی موعود دلڑ کا خیال کیا۔چنانچہ آپ نے ۷ / اگست ۱۸۸۷ء کو ایک دو ورقه اشتہار بعنوان خوشخبری شائع فرمایا۔اس میں تحریر فرمایا : ”اے ناظرین! میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولد کے لئے میں نے اشتہار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے کھلے کھلے بیان میں لکھا تھا کہ اگر وہ حمل موجودہ میں پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں ، جو اس کے قریب ہے ضرور پیدا ہو جائے گا۔آج ۱۶ ذیقعدہ ۱۳۰۴ ہجری مطابق ۱۷ اگست ۱۸۸۷ء